اشاعتیں

بلوچستان میں خطرناک حد تک بڑھتا کینسر کا مرض اور ہسپتال کے قیام کا وعدہ

تصویر
بلوچستان میں خطرناک حد تک بڑھتا کینسر کا مرض اور ہسپتال کے قیام کا وعدہ صحت کی سہولیات کے اعتبار سے سب سے زیادہ پسماندہ صوبہ بلوچستان میں کینسر کی تیزی سے بڑھتی شرح خوفناک حدوں کو چھو رہی ہے، جس کی وجہ سے بلوچستان کو صحت کے  لحاظ سے سنگین خطرہ لاحق ہے۔ بولان میڈیکل کالج (بی ایم سی) اسپتال میں آنکولوجی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ اور سینئر ڈاکٹر، ڈاکٹر زاہد محمود نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہر سال دس  سے بارہ ہزار افراد میں کینسر تشخیص ہو رہی ہے۔ سب سے کم آبادی رکھنے والے صوبے بلوچستان میں یہ تعداد واقعی چونکا دینے والی ہے.  اس پر مستزاد یہ کہ یہاں کینسر کے مریضوں کے لئے کوئی  ہسپتال بھی موجود نہیں ہے ڈاکٹر زاہد کے مطابق 90 فیصد مرد نظامِ ہاضمہ کے کینسر میں مبتلا ہیں، جس کی بڑی وجہ سگریٹ  اور گٹکے کا استعمال ہے۔ جبکہ خواتین  زیادہ تر بریسٹ کینسر کا شکار ہو رہی ہیں. میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید بتایا کہ فی الوقت صرف دو کوئٹہ سینار ھسپتال اور بی ایم سی اسپتال میں ہی کوئٹہ ایٹم انرجی کمیشن کے تحت کینسر کے مریضوں کی دیکھ بھال ہو رہی ہے۔ انہوں نے یہ ب

ٹک ٹاک کی طرح فیسبک نے بھی ایک نئی ایپ متعارف کرادی

تصویر
ٹک ٹاک کے سحر نے فیسبک کو بھی اپنی گرفت میں لے لیا. ﻓﯿﺲ ﺑﮏ نے ﺍﯾﮏ ﻧﺌﯽ ﺍﯾﭗ ﻣﺘﻌﺎﺭﻑ ﮐﺮﻭﺍﺋﯽ  ﮨﮯ ﺟﺲ ﮐﮯ ﺫﺭﯾﻌﮯ  ﺍﺏ فیسبک کے صارف ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﮯ ﺷﺎﺭﭦ ﻭﯾﮉﯾﻮ ﮐﻠﭙﺲ ﮐﻮ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ سے ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﺮﮐﮯ ﻣﯿﻮﺯﮎ ﺗﺨﻠﯿﻖ ﮐﺮﺳﮑﯿﮟ ﮔﮯ یہ نئی ﺍﯾﭗ فیسبک استعمال کرنے والوں کو ﺳﻮﺷﻞ ﻣﯿﮉﯾﺎ مثلاً ﭨﮏ ﭨﺎﮎ ﺳﮯ نئی ﻧﺌﯽ ﭼﯿﺰﯾﮟ لے کر ﺍن ﺳﮯ ﮐﭽﮫ ﻧﯿﺎ تخلیق کرنے کی سہولت دے گی اس نئی ایپ کو "ﮐﻮﻟﯿﺐ" کا نام دیا گیا ﮨﮯ، فی الحال یہ ایپ ﻓﯿﺲ ﺑﮏ ﮐﮯ ﻧﺌﮯ ﭘﺮﻭﮈﮐﭧ ﺍﯾﮑﺴﭙﯿﺮﻣﯿﻨﭩﯿﺸﻦ ﮔﺮﻭﭖ ﻣﯿﮟ ہی ﻣﻮﺟﻮﺩ ﮨﮯ. فیسبک نے ﺍٓﺋﯽ ﻓﻮﻥ ﮐﮯ ﺻﺎﺭﻓﯿﻦ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ایپ کا ﺑِﯿﭩﺎ ﻭﺭﮊﻥ ﻣﺘﻌﺎﺭﻑ ﮐﺮﺍﯾﺎ ﮨﮯ ﺍﺱ ایپ کے ذریعے صارف ﻣﺨﺘﻠﻒ میوزک ﺍﻧﺴﭩﺮﻭﻣﻨﭧ جیسا کہ ﮔﭩﺎﺭ، ڈرمز ﯾﺎ ﭘﮭﺮ اپنے ﮔﺎنے جے جوھر دکھا ﮐﺮ ﺗﯿﻦ ﺍﻟﮓ مختصر نوعیت کے ﻭﯾﮉﯾﻮﺯ تیار کر ﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ، جس کے بعد وہ ان  ٹکڑوں کو ملاکر اکیلے ﯾﺎ ﭘﮭﺮ اپنے کسی فرینڈ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺍﯾﮉﯾﭧ ﮐﺮﮐﮯ ﮔﺎﻧﺎ بھی بنا ﺳﮑﯿﮟ ﮔﮯ ﮐﻮﻟﯿﺐ دوسری ﻣﯿﻮﺯﮎ یا وڈیو ﺍﯾﮉﯾﭩﻨﮓ ﺍﯾﭗ ﺳﮯ اپنے ﻣﻘﺮﺭﮦ ﻃﺮﯾﻘﮧ ﮐﺎﺭ کی وجہ سے بلکل مختلف اور منفرد ﮨﮯ، جس کے مطابق ﺍﯾﮏ ﻣﺮﺗﺒﮧ ﻭﯾﮉﯾﻮ ﺳﯿﮕﻤﯿﻨﭧ ﺭﯾﮑﺎﺭﮈ ﮨﻮﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ پھر ﺍﻋﻼﻧﯿﮧ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ اسے ﻭﮨﺎﮞ ﭘﻮﺳﭧ ﮐﺮﻧﺎ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﮨﮯ، ﺟﮩﺎﮞ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﻟ

ملک ریاض کی بیٹی کا اداکارہ عظمیٰ خان پر گھر میں گھس کر تشدد، اصل کہانی کیا ہے؟

تصویر
ماڈل اور اداکارہ عظمی' خان کی شکایت پر پولیس نے بزنس ٹائکون ملک ریاض کی دو بیٹیوں ، اس کی بھانجی اور 15 دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے. یاد رہے مذکورہ ملزمان نے ماڈل عظمیٰ کے ملک ریاض کے داماد سے تعلقات کے شبے میں زبردستی اس کے گھر میں گھس کر اسے زدوکوب کیا اور حملہ کر کےتشدد کا نشانہ بنایا تھا. ماڈل و اداکارہ عظمیٰ کے وکیل بیرسٹر حسن نیازی نے ٹویٹر پر دعوی کیا تھا کہ ملزمان کی طرف سے عظمیٰ خان اور اس کی بہن ہما خان پر تشدد کے کافی ویڈیو اور تصویری ثبوتوں کے باوجود  پولیس ملزمان کے خلاف ایف آئی آر  درج نہیں کررہی ہے رات دیر گئے  پولیس عہدیداروں نے بتایا کہ ڈیفنس سی پولیس نے ملک ریاض کی بیٹیوں پشیمینہ ملک اور امبر ملک ، بھانجی آمنہ عثمان ملک اور 15 نامعلوم افراد کے خلاف عظمیٰ کے گھر پر حملہ کرنے اور 50 لاکھ روپے کا قیمتی سامان چوری کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے. اس سے قبل ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک سے زیادہ ویڈیوز میں دو خواتین کو اداکارہ کے گھر میں داخل ہو کر عثمان ملک نامی شخص سے مبینہ تعلقات کے الزام میں اسے دھمکیاں دیتے ہوئے دکھای

تعلیمی ادارے جلد تعلیمی سرگرمیوں کے لیے کھولنے کے امکانات

تصویر
تعلیمی ادارے جلد تعلیمی سرگرمیوں کے لیے کھولنے کے امکانات ◀️  ذرائع کے مطابق محمکہ تعلیم سندھ نے مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ◀️ محکمہ تعلیم کے افسر نے عندیہ دیا ہے کہ جون کے وسط میں جماعت نویں تا بارہویں جماعت کا تعلیمی سال شروع کر دیا جائے گا ◀️ حفاظتی اقدامات پر مبنی SOPs پر عملدرآمد کو یقینی بنا کر کلاسز کا آغاز کیا جائے گا ◀️ نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کو سینیٹئزر گیٹ لگانے کا پابند کیا جائے گا، اس کے ساتھ ساتھ کلاس میں بھی جراثیم کش اسپرے لازمی کیا جائے گا ◀️ چھوٹی اور بند جگہ والے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو فی الحال معمول کے مطابق بند رکھا جائے گا ◀️ نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کی ہر کلاس میں 3 سے زائد پنکھے لگانا بھی لازمی قرار دیا جائے گا ◀️ ذرائع نے مزید بتایا یے کہ  چھٹی تا آٹھویں جماعت کا تعلیمی سال جولائی کے آخر یا اگست میں شروع کیا جاسکتا ہے ◀️  اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے ◀️ کہا جا رہا ہے کہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ جلد ہی وزیر اعلی' سندھ مراد علی شاہ  وزیراعظم عمران خان سے اہم ملاقات میں کریں گے

کرونا کے بعد امریکہ میں قاتل بھڑوں کا حملہ

تصویر
کیا امریکہ پر حملہ آور قاتل بھڑیں دیگر ممالک بھی پہنچ سکتی ہیں؟ مشتاق رسول کرونا واٸرس جب چین میں پھیلا تو ہمارے ملک میں  لوگوں نے اس کے لیے  انواع و اقسام کے اسباب کی ریت کے ٹیلے بنائے اور پھر ان ٹیلوں میں اپنی لمبی گردنوں پر رکھے سر یہ سوچ کر چھپا لیے، کہ اب ہمیں کوئی خطرہ نہیں، لیکن کرونا بدقسمتی سے رشتے میں ہمارا فرسٹ کزن نہیں تھا، قانونِ فطرت بھی کب بدلے ہیں بھلا! اس وبا پر ہم نے خود کو مطمئن رکھنے کے لیے دفاعی میکانیات کے نئے سے نئے اقدام بھی ایجاد کر لیے، لیکن ہوش ٹھکانے لگنے میں پھر دیر بھی نہ لگی، کہ کورونا ملکی سرحدیں پھلانگتا ادھر بھی در آیا.. ہم اگرچہ حاملینِ قرآن ہیں، خدا کی وہ کتاب، جو ہر ہر قدم پر ہماری رہنمائی کرتی ہے، لیکن صد افسوس کہ ہم نے اسے سمجھ کر رشد و ہدایت پانے کی بجائے ریشمی کپڑے کے غلاف میں لپیٹ کر اور اسے بوسہ دے کر رکھ دیا، اور اپنے تئیں سوچ لیا کہ ہر ذمہ داری سے سبکدوش ہوگئے ۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن میں کسی قوم پر عذاب ڈھانے کے متعلق یہ بات بتاٸی ہے کہ ”اور آپ کا رب کسی بستی کو ہلاک نہیں کرتا جب تک کسی مرکزی بستی میں رسول

سندھ میں پری مون سون بارشوں اور  سمندری طوفان کے امکانات

تصویر
سندھ میں پری مون سون بارشوں اور  سمندری طوفان کے امکانات سندھ کے مختلف علاقوں میں 30 مئی سے  پری مون سون بارشوں کے امکانات ہیں. ممکنہ طور پر بارشوں کا یہ سلسلہ 30 مئی سے شروع ہو کر پانچ جون تک جاری رہ سکتا ہے اس کے ساتھ ساتھ بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بننے کے امکانات بھی واضح طور پر موجود ہیں، جس کا رخ سندھ یا گجرات کی طرف ہو سکتا ہے 30 مئی سے لے  کر 5 جون تک سندھ کے مختلف علاقوں خاص طور پر سکھر، جیکب آباد، شکارپور، کشمور، کندھ کوٹ، میھڑ، نوشہرو فیروز، کنڈیارو، لاڑکانہ، خیرپور میرس، خیرپور دادو، مورو اور سانگھڑ میں وقفے وقفے سے بارشیں ہو سکتی ہیں اس کے ساتھ ساتھ نواب شاہ، شہدادپور، سعیدآباد، ھالا، ٹنڈوآدم، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو جام، میرپورخاص عمرکوٹ کھپرو ننگر پارکر اور ڈیپلو میں بھی بارش کا امکان ہے کراچی سمیت بدین، ٹھٹہ اور نوری آباد میں بھی دو یا تین جون سے لے کر پانچ جون تک ہلکی بارش ہو سکتی ہے بحیرہ عرب  میں جون کے پہلے ہفتے میں طوفان بننے کے امکانات بھی موجود ہیں، جس کا رخ ممکنہ طور پر سندھ یا گجرات کی طرف ہو سکتا ہے. یہ طوفان پری مون سون

نوجوان لیفٹیننٹ شہید میر بالاچ بگٹی کی یاد میں

تصویر
ایسے تو کبھی چھوڑ کے بیٹے نہں جاتے... مشتاق رسول موت ایک ایسی حقیقت ہے جس سے مفر ممکن نہیں، لیکن بعض موتیں ایسی ہوتی ہیں جو ذہنوں پر ایسے نقوش چھوڑ جاتی ہیں کہ مٹائے نہیں مٹتے... اور زخم ایسے دے جاتی ہیں کہ وقت کے مرہم کو بھی کارِ مسیحائی بھول جاتی ہے جمعہ 22 مئی کو ماڈل کالونی طیارہ حادثے میں میجر شہریار بلوچ اہلیہ اور دو بچوں سمیت، لیفٹیننٹ میر بالاچ بگٹی، دو خوش قسمت مسافروں کے علاوہ تمام مسافر اور طیارے کا عملہ  جامِ شہادت نوش کر گئے۔ جہاں بدقسمت طیارے کا یہ حادثہ کئی خاندانوں کو غمزدہ کر گیا، وہیں اس بد نصیب طیارے میں نوجوان لیفٹیننٹ میر بالاچ بگٹی کے پیاروں کو بھی داغِ مفارقت دے گیا۔ میر بالاچ جیسے نوجوان بیٹوں کا بجھڑ جانا والدین کے لیے  قیامت کا وہ لمحہ ہے، جو آتا ہے اور عمر بھر کے لیے دلوں میں ٹھہر جاتا ہے۔ یاد کی کپکپاتی لو بجھنے کا نام ہی نہیں لیتی۔ وہ جو آنکھ کے تارے ہوں، جن کے لیے دہلیز پر بچھی آنکھیں اگلے لمحے ان کو دیکھنے کے یقین سے سرشار ہوں اور خبر یہ آئے کہ.... اب وہ کبھی نہیں لوٹیں گے.... جانے والے تو چلے جاتے ہیں، لیکن پیچھے رہ