اشاعتیں

سندھ میں پری مون سون بارشوں اور  سمندری طوفان کے امکانات

تصویر
سندھ میں پری مون سون بارشوں اور  سمندری طوفان کے امکانات

سندھ کے مختلف علاقوں میں 30 مئی سے  پری مون سون بارشوں کے امکانات ہیں. ممکنہ طور پر بارشوں کا یہ سلسلہ 30 مئی سے شروع ہو کر پانچ جون تک جاری رہ سکتا ہے
اس کے ساتھ ساتھ بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بننے کے امکانات بھی واضح طور پر موجود ہیں، جس کا رخ سندھ یا گجرات کی طرف ہو سکتا ہے
30 مئی سے لے  کر 5 جون تک سندھ کے مختلف علاقوں خاص طور پر سکھر، جیکب آباد، شکارپور، کشمور، کندھ کوٹ، میھڑ، نوشہرو فیروز، کنڈیارو، لاڑکانہ، خیرپور میرس، خیرپور دادو، مورو اور سانگھڑ میں وقفے وقفے سے بارشیں ہو سکتی ہیں اس کے ساتھ ساتھ نواب شاہ، شہدادپور، سعیدآباد، ھالا، ٹنڈوآدم، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو جام، میرپورخاص عمرکوٹ کھپرو ننگر پارکر اور ڈیپلو میں بھی بارش کا امکان ہے
کراچی سمیت بدین، ٹھٹہ اور نوری آباد میں بھی دو یا تین جون سے لے کر پانچ جون تک ہلکی بارش ہو سکتی ہے
بحیرہ عرب  میں جون کے پہلے ہفتے میں طوفان بننے کے امکانات بھی موجود ہیں، جس کا رخ ممکنہ طور پر سندھ یا گجرات کی طرف ہو سکتا ہے. یہ طوفان پری مون سون بارشوں کے اس سلسلے  پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے.

نوجوان لیفٹیننٹ شہید میر بالاچ بگٹی کی یاد میں

تصویر
ایسے تو کبھی چھوڑ کے بیٹے نہں جاتے...
مشتاق رسول


موت ایک ایسی حقیقت ہے جس سے مفر ممکن نہیں، لیکن بعض موتیں ایسی ہوتی ہیں جو ذہنوں پر ایسے نقوش چھوڑ جاتی ہیں کہ مٹائے نہیں مٹتے... اور زخم ایسے دے جاتی ہیں کہ وقت کے مرہم کو بھی کارِ مسیحائی بھول جاتی ہے

جمعہ 22 مئی کو ماڈل کالونی طیارہ حادثے میں میجر شہریار بلوچ اہلیہ اور دو بچوں سمیت، لیفٹیننٹ میر بالاچ بگٹی، دو خوش قسمت مسافروں کے علاوہ تمام مسافر اور طیارے کا عملہ  جامِ شہادت نوش کر گئے۔

جہاں بدقسمت طیارے کا یہ حادثہ کئی خاندانوں کو غمزدہ کر گیا، وہیں اس بد نصیب طیارے میں نوجوان لیفٹیننٹ میر بالاچ بگٹی کے پیاروں کو بھی داغِ مفارقت دے گیا۔ میر بالاچ جیسے نوجوان بیٹوں کا بجھڑ جانا والدین کے لیے  قیامت کا وہ لمحہ ہے، جو آتا ہے اور عمر بھر کے لیے دلوں میں ٹھہر جاتا ہے۔ یاد کی کپکپاتی لو بجھنے کا نام ہی نہیں لیتی۔
وہ جو آنکھ کے تارے ہوں، جن کے لیے دہلیز پر بچھی آنکھیں اگلے لمحے ان کو دیکھنے کے یقین سے سرشار ہوں اور خبر یہ آئے کہ.... اب وہ کبھی نہیں لوٹیں گے....
جانے والے تو چلے جاتے ہیں، لیکن پیچھے رہ جانے والوں کی زندگی اس ایک دردناک لمحے سے …

Beautiful Eid Cards In English Free Download

تصویر
BEAUTIFUL EID CARDS IN ENGLISH FREE DOWNLOAD

















طیارہ حادثہ: وہاں موجود لوگوں نے کیا دیکھا

تصویر
جمعہ 22 مئی کو کراچی ایئرپورٹ کے قریب پی آئی اے کے بدقسمت  ایئر بس اے 320 مسافر طیارے کے آبادی پر گر کر تباہ ہونے کا انتہائی افسوس ناک حادثہ پیش آیا
یہ آبادی کراچی ائرپورٹ کے قریب واقع ماڈل کالونی سے بلکل متصل ہے اور جناح گارڈن کہلاتی ہے. اس سے ملحق روڈ کے ساتھ کاظم آباد واقع ہے. ائرپورٹ سے بلکل قریب ہونے کی وجہ سے اس علاقے کے رہائشیوں کے لیے ہوائی جہازوں کی بلکل نچلی پرواز ایک عام سی اور معمول کی بات ہے۔ یہاں بلند مکانات بنانے پر پابندی عائد ہے ، اسی لیے لگ بھگ ہر گھر کی چھت سے ایئرپورٹ دکھائی دیتا ہے

عینی شاہدین کے مطابق طیارے نے گر کر تباہ ہونے سے پہلے دو سے تین بار لینڈ کرنے کی کوشش کی تھی
جناح گارڈن کے مکین رضا محمد نے بتایا کہ وہ مسجد میں  تھا کہ اچانک اسے شور سنائی دیا.. لوگ چلا رہے تھے کہ جہاز آ رہا ہے اور اس میں سے دھواں نکل رہا ہے. میں گھبرا کر جیسے ہی باہر نکلا تو دیکھا کہ ایک جہاز جو زمین سے آدھا کلومیٹر سے بھی کم فاصلے کی بلندی پر تھا، ایک دم  گھروں کے بلکل اوپر آ کر گر گیا
علاقے کی  ایک رہائشی ڈاکٹر کنول ناظم نے بتایا کہ وہ اپنے گھر میں موجود تھیں، پونے تین بجے کے قریب انہیں…

سعودی عرب میں عیدالفطر: رویت ہلال پر لائیو اپڈیٹس

تصویر
سعودی عرب میں عیدالفطر: رویت ہلال پر لائیو اپڈیٹس سعودی عرب میں عیدالفطر 24 مئی کو منائی جائے گی۔ 

سعودی عرب میں عیدالفطر 24 مئی کو منائی جائے گی۔  کیونکہ آج رات ہلال نظر نہیں آیا ہے۔ اس سے قبل ، ریاض مجمعہ یونیورسٹی کے ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی تھی کہ 22 مئی کو چاند دیکھنے کے امکانات بہت کم ہیں۔ ہفتہ کے روز ، چاند کی روشنی ہوسکتی ہے کیونکہ یہ سورج کے بعد 43 منٹ پر 7 بج کر 23 منٹ پر 293 ڈگری پر طلوع ہوگا۔ انڈونیشیا ، ملائشیا ، فلپائن، بھارت اور سنگاپور میں بھی عیدالفطر 24 مئی کو منائی جائے گی کیونکہ ان ممالک میں بھی چاند نظر نہیں آیا ہے۔ 

ﮐﺮﺍﭼﯽ  ﺍﺋﯿﺮ ﭘﻮﺭﭦ ﮐﮯ ﻗﺮﯾﺐ ﭘﯽ ﺍٓﺋﯽ ﺍﮮ ﮐﺎ ﻣﺴﺎﻓﺮ ﻃﯿﺎﺭﮦ ﮔﺮﮐﺮ ﺗﺒﺎﮦ. ﻣﺘﻌﺪﺩ ﺍﻓﺮﺍﺩ ﺟﺎﮞ ﺑﺤﻖ

تصویر
ایک انتہائی بری خبر آئی ہے کہ ﮐﺮﺍﭼﯽ  ﺍﺋﯿﺮ ﭘﻮﺭﭦ ﮐﮯ ﻗﺮﯾﺐ ﻻﮨﻮﺭ ﺳﮯ ﺍٓﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﭘﯽ ﺍٓﺋﯽ ﺍﮮ ﮐﺎ ﻣﺴﺎﻓﺮ ﻃﯿﺎﺭﮦ ﮔﺮﮐﺮ ﺗﺒﺎﮦ ﮨﻮﮔﯿﺎ ہے.
ﻣﺘﻌﺪﺩ ﺍﻓﺮﺍﺩ کے  ﺟﺎﮞ ﺑﺤﻖ ﮨﻮنے کی اطلاعات ہیں۔
ﻻﮨﻮﺭ ﺳﮯ ﮐﺮﺍﭼﯽ ﺍٓﻧﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﻗﻮﻣﯽ ﺍﺋﯿﺮﻻﺋﻦ ﮐﯽ ﭘﺮﻭﺍﺯ ﺍﺋﯿﺮﭘﻮﺭﭦ ﮐﮯ ﻗﺮﯾﺐ ﺍٓﺑﺎﺩﯼ ﭘﺮ ﮔﺮ ﮐﺮ ﺗﺒﺎﮦ ﮨﻮئی۔
ﺳﻮﻝ ﺍﯾﻮﯼ ﺍﯾﺸﻦ ﻧﮯ ﺍﺱ ﺑﺎﺕ ﮐﯽ ﺗﺼﺪﯾﻖ ﮐﯽ ﮨﮯ ﮐﮧ ﭘﯽ ﺍٓﺋﯽ ﺍﮮ ﮐﯽ ﭘﺮﻭﺍﺯ 8305 ﮐﺎ ﻟﯿﻨﮉﻧﮓ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﻣﻨﭧ ﻗﺒﻞ ﮐﺎ ﺍﺋﯿﺮﭨﺮﯾﻔﮏ ﮐﻨﭩﺮﻭﻝ ﺳﮯ ﺭﺍﺑﻄﮧ ﻣﻨﻘﻄﻊ ﮨﻮﮔﯿﺎ ﺗﮭﺎ۔
ﺳﻮﻝ ﺍﯾﻮﯼ ﺍﯾﺸﻦ کے ذرائع کے مطابقشﻃﯿﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﻓﻨﯽ ﺧﺮﺍﺑﯽ ﭘﯿﺪﺍ ﮨﻮﺋﯽ ﺗﮭﯽ ﺍﻭﺭ ﻟﯿﻨﮉﻧﮓ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ ﭘﮩﯿﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮭﻞ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ ﺟﺲ ﭘﺮ ﭘﺮﻭﺍﺯ ﮐﻮ ﺭﺍﺅﻧﮉ ﺍﭖ ﮐﺎ ﮐﮩﺎ ﮔﯿﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﺍﺱ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﺟﮩﺎﺯ ﮔﺮ کر تباہ ہوگیا ۔


ﺫﺭﺍﺋﻊ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺣﺎﺩﺛﮯ ﮐﺎ ﺷﮑﺎﺭ ﻃﯿﺎﺭﮮ میں کل 90 ﺳﮯ ﺯﺍﺋﺪ ﻣﺴﺎﻓﺮ ﺳﻮﺍﺭ ﺗﮭﮯ ﺟﻦ ﻣﯿﮟ 85 ﻣﺴﺎﻓﺮ ﺍﮐﺎﻧﻮﻣﯽ ﮐﻼﺱ ﻣﯿﮟ تھے جبکہ 6 ﺑﺰﻧﺲ ﮐﻼﺱ میں تھے. ﺩﯾﮕﺮ میں ﻋﻤﻠﮯ ﮐﮯ ﺍﺭﮐﺎﻥ شامل ہیں۔


ﻃﯿﺎﺭﮮ کے ﮐﯿﭙﭩﻦ کا نام ﺳﺠﺎﺩ ﮔﻞ بتایا جا رہا ہے.  دوسرے ﻋﻤﻠﮯ ﻣﯿﮟ ﻋﺜﻤﺎﻥ ﺍﻋﻈﻢ ، ﻓﺮﯾﺪ ﺍﺣﻤﺪ، ﻋﺒﺪﺍﻟﻘﯿﻮﻡ ﺍﺷﺮﻑ ، ﻣﻠﮏ ﻋﺮﻓﺎﻥ ﺭﻓﯿﻖ ﺍﻭﺭ ﻣﺪﯾﺤﮧ ﺍﺭﻡ ﺷﺎﻣﻞ ﮨﯿﮟ۔


ﻃﯿﺎﺭﮦ ﻣﺎﮈﻝ ﮐﺎﻟﻮﻧﯽ ﺍﻭﺭ ﻣﻠﯿﺮ ﮐﯿﻨﭧ ﮐﮯ ﻗﺮﯾﺐ ﺟﻨﺎﺡ ﮔﺎﺭﮈﻥ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﺍٓﺑﺎﺩﯼ ﭘﺮ ﮔﺮﺍ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﮔﺮﺗﮯ ﮨﯽ ﮨﻮﻟﻨﺎﮎ ﺍٓﮒ ﻟﮓ ﮔﺌﯽ، ﻃﯿﺎ…

سی ایس ایس کے امیدواروں کے لیے ایک بڑی خوش خبری

تصویر
سی ایس ایس کے امیدواروں کے لیے ایک بڑی خوش خبری
اس مضمون میں سنگت میگ آپ کے لیے سی ایس ایس کے خصوصی امتحانات 2020 کے بارے میں مختلف زرائع سے حاصل کی گئی اہم معلومات شیئر کر رہا ہے
حال ہی میں سی ایس ایس کے خصوصی امتحان سے متعلق خبروں نے سی ایس ایس امتحان کے منتظر ایسے نوجوانوں میں تب خوشی کی ایک لہر دوڑا دی، جب ایک ٹی وی پروگرام میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہزاد ارباب نے بتایا کہ حکومت خالی رہ جانے والی نشستوں کے لئے خصوصی امتحان کا اعلان کرنے والی ہے۔ یہ خبر سامنے آتے ہی بہت جلد وائرل ہوگئی، اور بعدازاں کافی من گھڑت باتیں بھی اس کے ساتھ جوڑ دی گئیں

اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ آخر کیا وجہ ہے کہ اس خصوصی امتحان کو اتنی اہمیت دی جا رہی ہے ؟ 
تو ایسا اس لیے ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں سی ایس ایس کے لئے کوئی خصوصی امتحان نہیں لیا گیا ہے۔
 سی ایس ایس امتحانات کو اتنا سخت سمجھا جاتا ہے کہ اس میں نوجوانوں کی ایک بہت  چھوٹی سی تعداد ہی پاس ہو پاتی ہے۔  پاس ہونے کا تناسب 2 فیصد کے لگ بھگ ہے جو اس امتحان کو زیادہ مسابقتی بناتا ہے۔

ہر سال ہزاروں طلبہ زیادہ تر میجر مضامین میں ناکام ہوجاتے …