اشاعتیں

urdu news لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ڈبلیو ایچ او کی بلی تھیلے سے باہر آگئی وہی ہوا، جس کا خدشہ تھا.

تصویر
ڈبلیو ایچ او کی بلی تھیلے سے باہر آگئی وہی ہوا، جس کا خدشہ تھا. جنيوا : ڈبلیو ایچ او کی بلی بالآخر تھیلے سے باہر آگئی ہے.. صحت کے عالمی ادارے  نے دنیا کو خبردار کیا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ کرونا وائرس اب کبھی ختم نہ ہو، اس لیے دنیا کو اب کرونا وائرس کے ساتھ ہی جینا ہی پڑے گا   ڈبلیو ایچ او کی ایمرجنسیز کے ڈائریکٹر مائیکل رائن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کے بتایا کہ وائرس نے ہماری کمیونٹی میں ایک خطرناک وبا کی شکل اختیار کرلی ہے، جس پر مکمل ضابطہ پانا ناممکن ہے. ساری دنیا کے ماہرین کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے میں لگے ہوئے ہیں لیکن  کرونا کے خاتمے کی پیشنگوئی کرنا فی الحال قبل از وقت ہوگا. صورت حال بہت خراب ہے دنیا کو اب کورونا کے ساتھ جینا سیکھنا پڑے گا.

آئئ ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل شجاع پاشا کو نیا گورنر سندھ بنائے جانے کا امکان

تصویر
پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سابق سربراہ  لیفٹیننٹ جنرل (ر) شجاع پاشا کا نام اہم خبر کے حوالے سے منظر عام پر آیا ہے، خب یہ ہے کہ انکو  گورنر سندھ تعینات کرنے کا واضح امکان ہے. باخبر حلقے کہہ رہے ہیں کہ  شجاع پاشا کو صوبہ سندھ میں گورنر لگانے کی خبریں گردش میں ہیں اور اس کا مضبوط امکان موجود ہے.  ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس فیصلے کی بنیادی وجہ لاک ڈاؤن کے متعلق سندھ حکومت کا رویہ ہے، جس کی وجہ سے وفاقی حکومت کو پالیسیاں بنانے اور نافذ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے. لیفٹیننٹ جنرل رٹائرڈ شجاع پاشا دو ہزار آٹھ میں  آئی ایس آئی کے سربراہ بنے تھے، انہوں نے اس عہدے پر دو ھزار بارہ تک اپنی ذمہ داریاں نبھائیں. اس دور میں بڑے ڈرامائی واقعات رونما ہوے، جن میں ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی مشکوک ھلاکت اور  میمو گیٹ اسکینڈل قابل ذکر ہیں. میڈیا کی خبروں کے مطابق  کچھ دن قبل ذوالفقار مرزا اور ایاز لطیف پلیجو کے گورنر سندھ نامزدگی کی خبریں بھی زیرگردش کر رہی تھیں. لیکن اب یہ کہا جا رہا ہے  کہ کسی بھی وقت جنرل پاشا کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا اعلان ہو سکتا ہے۔

تنزانیہ کے صدر نے کروناوائرس ٹیسٹ کٹس کی جھوٹی رپورٹو‍ں کا پول کھول کر رکھ دیا

تصویر
تنزانیہ کے صدر نے کروناوائرس ٹیسٹ کٹس کی جھوٹی رپورٹو‍ں کا پول کھول کر رکھ دیا تنزانیہ کے صدر جان پومبے مغوفولی نے جانوروں کے ٹیسٹ  کی رپورٹ بھی کورونا وائرس پازیٹو آنے پر کٹس پر سوالات اٹھائے ہیں. تنزانیہ کے صدر جان مغوفولی، جو کیمسٹری میں تعلیم کی اعلی' ڈگری رکھتے ہیں، کا کہنا ہے کہ COVID-19 کے لئے ہم نے بکری ، بھیڑ اور پاوپا کے نمونے بھیجے تھے جن کی رپورٹ مثبت آئی ہے. انہوں  نے امپورٹڈ کورونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس کو ناقص قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے. انہوں نے کہا کہ ہم نے رینڈملی متعدد غیر انسانی نمونے حاصل کیے تھے ، جن میں پھل، پپیتا،  بکرا اور بھیڑ وغیرہ شامل تھے ، لیکن فرضی طور پر ہم نے ان سیمپلز پر انسانی نام اور عمریں  لکھ کر، یہ نمونے  لیبارٹری کو کورونا وائرس کی جانچ کے لئے بھیجے   تھے ،اور یہ بات ہم نے لیب کے تکنیکی ماہرین سے جان بوجھ کر خفیہ رکھی تھی. صدر نے کہا کہ حیران کن طور پر جو  رپورٹس آئی ہیں، اُن کے مطابق اِن غیر انسانی فرضی نمونوں میں کوویڈ 19 وائرس پایا گیا ہے، جس کا سیدھا مطلب یہ ہے کہ کرونا وا ئرس کی ٹیسٹ کٹس انتہائی ناقص ہیں. نتیجہ یہ

کل جمعرات سے سندھ میں لاک ڈاؤن کا خاتمہ؟

سندھ: لاک ڈاؤن ختم؟ سندھ حکومت نے آج ایک طویل اجلاس کے بعد دیگر تین صوبوں کی طرح سمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جانے کا عندیہ دیا ہے

بالی وڈ کے مشہور اداکار عرفان خان انتقال کرگئے

تصویر
بالی وڈ کے مشہور اداکار عرفان خان انتقال کرگئے عرفان خان، جنہوں نے اپنی منجھی  ہوئی اداکاری سے کروڑوں لوگوں کو متاثر کیا، آج 53 سال کی عمر میں انتقال کرگئے انہوں نے مسلم ڈاگ ملینیئر، جراسک ورلڈ، لائف آف پائی، دی امیزنگ اسپائیڈر مین کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر اپنی پہچان بنائی. اس کے علاوہ کئی بالی وڈ فلموں میں اپنی بہترین سنجیدہ اداکاری کے جوہر دکھائے. وہ آج ممبئی کے ایک ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئے انہوں نے سب سے پہلے 2018 میں ایک ٹوئٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ انہیں دماغی کینسر تشخیص ہوا ہے. اس کے بعد وہ مسلسل لندن میں زیر علاج رہے. علاج کے بعد انکی طبیعت میں اس حد تک بہتری آئی کے انہوں نے اس دوران ایک فلم انگریزی میڈیم میں بھی کام کیا، جو ان کی آخری فلم ثابت ہوئی ان کی پہلی فلم سلام بمبئی تھی، جو 1988 میں رلیز ہوئی انہیں مین اسٹریم فلم انڈسٹری میں پہچان دلانے والی پیلی فلم دی واریئر تھی، جو 2002 میں ریلیز ہوئی. اس فلم نے بہترین برطانوی فلم کا ایوارڈ بھی حاصل کیا بالی وڈ میں ان کی فلم مقبول حقیقی معنوں میں ایک مقبول فلم تھی. اس کے علاوہ روگ، لائف، ان میٹر

زبردستی کورونا کا مریض قرار دینے پر جناح ہسپتال میں نوجوان کی خودکشی

تصویر
ایک مقامی رپورٹر کی طرف سے ایک خوفناک انکشاف سامنے آیا ہے، جوایک نوجوان  کی خودکشی  کے بارے میں ہے رہورٹ کے مطابق ایک 30 سالہ نوجوان فواد عباسی کو اتوار کے دن طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے جنآح ہسپتال کی ایمرجنسی میں بغرض علاج لایا گیا. لیکن  بنا کسی چیک اپ اور ضروری ٹیسٹس کے انہیں کورونا پازیٹو قرار دے کر زبردستی کورونا کے مریضوں لیے مخصوص وارڈ میں داخل کر دیا گیا. ﺫﺭﺍﺋﻊ نے انکشاف کیا ہے کہ نوجوان نے اس پر سخت احتجاج کیا اور وہ چیخ چیخ کر کہتا رہا کہ " میں ﮐﻮﺭﻭﻧﺎ کا مریض نہیں ہوں اور نہ ہی مجھ میں کورونا کی کوئی بھی علامات موجود ہیں، میرا کوئی ٹیسٹ کیے بغیر  مجھے اس وارڈ میں مت بھیجو ورنہ مجھے کورونا یو جائے گا" لیکن مریض کو زبردستی کورونا وارڈ میں ﻣﻨﺘﻘﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﭨﯿﺴﭧ ﮐﮯ ﺳﯿﻤﭙﻞ ﻟﯿﺌﮯ ﮔﺌﮯ، ﭘﯿﺮ ﮐﯽ ﺩﻭﭘﮩﺮ ﮐﻮ اس کی رپورٹ منفی آئی، لیکن انتہائی خوفزدہ ہونے کی وجہ سے نوجوان فواد عباسی ﻧﮯ ﺻﺒﺢ ﺳﺎﮌﮬﮯ 6 ﺑﺠﮯ ﻭﺍﺭﮈ ﮐﯽ ﺗﯿﺴﺮﯼ ﻣﻨﺰﻝ ﺳﮯ ﮐﻮﺩ ﮐﺮ جان دے دی. ﺟﻨﺎﺡ ﮨﺴﭙﺘﺎﻝ کی انتظامیہ اس متعلق حقائق کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے اور بدقسمتی سے مین اسٹریم میڈیا کو بھی اس ضمن میں سانپ سونگھ گیا