اشاعتیں

urdu news لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ملک ریاض کی بیٹی کا اداکارہ عظمیٰ خان پر گھر میں گھس کر تشدد، اصل کہانی کیا ہے؟

تصویر
ماڈل اور اداکارہ عظمی' خان کی شکایت پر پولیس نے بزنس ٹائکون ملک ریاض کی دو بیٹیوں ، اس کی بھانجی اور 15 دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے. یاد رہے مذکورہ ملزمان نے ماڈل عظمیٰ کے ملک ریاض کے داماد سے تعلقات کے شبے میں زبردستی اس کے گھر میں گھس کر اسے زدوکوب کیا اور حملہ کر کےتشدد کا نشانہ بنایا تھا. ماڈل و اداکارہ عظمیٰ کے وکیل بیرسٹر حسن نیازی نے ٹویٹر پر دعوی کیا تھا کہ ملزمان کی طرف سے عظمیٰ خان اور اس کی بہن ہما خان پر تشدد کے کافی ویڈیو اور تصویری ثبوتوں کے باوجود  پولیس ملزمان کے خلاف ایف آئی آر  درج نہیں کررہی ہے رات دیر گئے  پولیس عہدیداروں نے بتایا کہ ڈیفنس سی پولیس نے ملک ریاض کی بیٹیوں پشیمینہ ملک اور امبر ملک ، بھانجی آمنہ عثمان ملک اور 15 نامعلوم افراد کے خلاف عظمیٰ کے گھر پر حملہ کرنے اور 50 لاکھ روپے کا قیمتی سامان چوری کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے. اس سے قبل ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک سے زیادہ ویڈیوز میں دو خواتین کو اداکارہ کے گھر میں داخل ہو کر عثمان ملک نامی شخص سے مبینہ تعلقات کے الزام میں اسے دھمکیاں دیتے ہوئے دکھای

تعلیمی ادارے جلد تعلیمی سرگرمیوں کے لیے کھولنے کے امکانات

تصویر
تعلیمی ادارے جلد تعلیمی سرگرمیوں کے لیے کھولنے کے امکانات ◀️  ذرائع کے مطابق محمکہ تعلیم سندھ نے مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ◀️ محکمہ تعلیم کے افسر نے عندیہ دیا ہے کہ جون کے وسط میں جماعت نویں تا بارہویں جماعت کا تعلیمی سال شروع کر دیا جائے گا ◀️ حفاظتی اقدامات پر مبنی SOPs پر عملدرآمد کو یقینی بنا کر کلاسز کا آغاز کیا جائے گا ◀️ نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کو سینیٹئزر گیٹ لگانے کا پابند کیا جائے گا، اس کے ساتھ ساتھ کلاس میں بھی جراثیم کش اسپرے لازمی کیا جائے گا ◀️ چھوٹی اور بند جگہ والے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو فی الحال معمول کے مطابق بند رکھا جائے گا ◀️ نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کی ہر کلاس میں 3 سے زائد پنکھے لگانا بھی لازمی قرار دیا جائے گا ◀️ ذرائع نے مزید بتایا یے کہ  چھٹی تا آٹھویں جماعت کا تعلیمی سال جولائی کے آخر یا اگست میں شروع کیا جاسکتا ہے ◀️  اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے ◀️ کہا جا رہا ہے کہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ جلد ہی وزیر اعلی' سندھ مراد علی شاہ  وزیراعظم عمران خان سے اہم ملاقات میں کریں گے

کرونا کے بعد امریکہ میں قاتل بھڑوں کا حملہ

تصویر
کیا امریکہ پر حملہ آور قاتل بھڑیں دیگر ممالک بھی پہنچ سکتی ہیں؟ مشتاق رسول کرونا واٸرس جب چین میں پھیلا تو ہمارے ملک میں  لوگوں نے اس کے لیے  انواع و اقسام کے اسباب کی ریت کے ٹیلے بنائے اور پھر ان ٹیلوں میں اپنی لمبی گردنوں پر رکھے سر یہ سوچ کر چھپا لیے، کہ اب ہمیں کوئی خطرہ نہیں، لیکن کرونا بدقسمتی سے رشتے میں ہمارا فرسٹ کزن نہیں تھا، قانونِ فطرت بھی کب بدلے ہیں بھلا! اس وبا پر ہم نے خود کو مطمئن رکھنے کے لیے دفاعی میکانیات کے نئے سے نئے اقدام بھی ایجاد کر لیے، لیکن ہوش ٹھکانے لگنے میں پھر دیر بھی نہ لگی، کہ کورونا ملکی سرحدیں پھلانگتا ادھر بھی در آیا.. ہم اگرچہ حاملینِ قرآن ہیں، خدا کی وہ کتاب، جو ہر ہر قدم پر ہماری رہنمائی کرتی ہے، لیکن صد افسوس کہ ہم نے اسے سمجھ کر رشد و ہدایت پانے کی بجائے ریشمی کپڑے کے غلاف میں لپیٹ کر اور اسے بوسہ دے کر رکھ دیا، اور اپنے تئیں سوچ لیا کہ ہر ذمہ داری سے سبکدوش ہوگئے ۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن میں کسی قوم پر عذاب ڈھانے کے متعلق یہ بات بتاٸی ہے کہ ”اور آپ کا رب کسی بستی کو ہلاک نہیں کرتا جب تک کسی مرکزی بستی میں رسول

سندھ میں پری مون سون بارشوں اور  سمندری طوفان کے امکانات

تصویر
سندھ میں پری مون سون بارشوں اور  سمندری طوفان کے امکانات سندھ کے مختلف علاقوں میں 30 مئی سے  پری مون سون بارشوں کے امکانات ہیں. ممکنہ طور پر بارشوں کا یہ سلسلہ 30 مئی سے شروع ہو کر پانچ جون تک جاری رہ سکتا ہے اس کے ساتھ ساتھ بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بننے کے امکانات بھی واضح طور پر موجود ہیں، جس کا رخ سندھ یا گجرات کی طرف ہو سکتا ہے 30 مئی سے لے  کر 5 جون تک سندھ کے مختلف علاقوں خاص طور پر سکھر، جیکب آباد، شکارپور، کشمور، کندھ کوٹ، میھڑ، نوشہرو فیروز، کنڈیارو، لاڑکانہ، خیرپور میرس، خیرپور دادو، مورو اور سانگھڑ میں وقفے وقفے سے بارشیں ہو سکتی ہیں اس کے ساتھ ساتھ نواب شاہ، شہدادپور، سعیدآباد، ھالا، ٹنڈوآدم، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو جام، میرپورخاص عمرکوٹ کھپرو ننگر پارکر اور ڈیپلو میں بھی بارش کا امکان ہے کراچی سمیت بدین، ٹھٹہ اور نوری آباد میں بھی دو یا تین جون سے لے کر پانچ جون تک ہلکی بارش ہو سکتی ہے بحیرہ عرب  میں جون کے پہلے ہفتے میں طوفان بننے کے امکانات بھی موجود ہیں، جس کا رخ ممکنہ طور پر سندھ یا گجرات کی طرف ہو سکتا ہے. یہ طوفان پری مون سون

نوجوان لیفٹیننٹ شہید میر بالاچ بگٹی کی یاد میں

تصویر
ایسے تو کبھی چھوڑ کے بیٹے نہں جاتے... مشتاق رسول موت ایک ایسی حقیقت ہے جس سے مفر ممکن نہیں، لیکن بعض موتیں ایسی ہوتی ہیں جو ذہنوں پر ایسے نقوش چھوڑ جاتی ہیں کہ مٹائے نہیں مٹتے... اور زخم ایسے دے جاتی ہیں کہ وقت کے مرہم کو بھی کارِ مسیحائی بھول جاتی ہے جمعہ 22 مئی کو ماڈل کالونی طیارہ حادثے میں میجر شہریار بلوچ اہلیہ اور دو بچوں سمیت، لیفٹیننٹ میر بالاچ بگٹی، دو خوش قسمت مسافروں کے علاوہ تمام مسافر اور طیارے کا عملہ  جامِ شہادت نوش کر گئے۔ جہاں بدقسمت طیارے کا یہ حادثہ کئی خاندانوں کو غمزدہ کر گیا، وہیں اس بد نصیب طیارے میں نوجوان لیفٹیننٹ میر بالاچ بگٹی کے پیاروں کو بھی داغِ مفارقت دے گیا۔ میر بالاچ جیسے نوجوان بیٹوں کا بجھڑ جانا والدین کے لیے  قیامت کا وہ لمحہ ہے، جو آتا ہے اور عمر بھر کے لیے دلوں میں ٹھہر جاتا ہے۔ یاد کی کپکپاتی لو بجھنے کا نام ہی نہیں لیتی۔ وہ جو آنکھ کے تارے ہوں، جن کے لیے دہلیز پر بچھی آنکھیں اگلے لمحے ان کو دیکھنے کے یقین سے سرشار ہوں اور خبر یہ آئے کہ.... اب وہ کبھی نہیں لوٹیں گے.... جانے والے تو چلے جاتے ہیں، لیکن پیچھے رہ

سعودی عرب میں عیدالفطر: رویت ہلال پر لائیو اپڈیٹس

تصویر
سعودی عرب میں عیدالفطر: رویت ہلال پر لائیو اپڈیٹس سعودی عرب میں عیدالفطر 24 مئی کو منائی جائے گی۔  سعودی عرب میں عیدالفطر 24 مئی کو منائی جائے گی۔  کیونکہ آج رات ہلال نظر نہیں آیا ہے۔ اس سے قبل ، ریاض مجمعہ یونیورسٹی کے ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی تھی کہ 22 مئی کو چاند دیکھنے کے امکانات بہت کم ہیں۔ ہفتہ کے روز ، چاند کی روشنی ہوسکتی ہے کیونکہ یہ سورج کے بعد 43 منٹ پر 7 بج کر 23 منٹ پر 293 ڈگری پر طلوع ہوگا۔ انڈونیشیا ، ملائشیا ، فلپائن، بھارت اور سنگاپور میں بھی عیدالفطر 24 مئی کو منائی جائے گی کیونکہ ان ممالک میں بھی چاند نظر نہیں آیا ہے۔ 

ﮐﺮﺍﭼﯽ  ﺍﺋﯿﺮ ﭘﻮﺭﭦ ﮐﮯ ﻗﺮﯾﺐ ﭘﯽ ﺍٓﺋﯽ ﺍﮮ ﮐﺎ ﻣﺴﺎﻓﺮ ﻃﯿﺎﺭﮦ ﮔﺮﮐﺮ ﺗﺒﺎﮦ. ﻣﺘﻌﺪﺩ ﺍﻓﺮﺍﺩ ﺟﺎﮞ ﺑﺤﻖ

تصویر
ایک انتہائی بری خبر آئی ہے کہ ﮐﺮﺍﭼﯽ  ﺍﺋﯿﺮ ﭘﻮﺭﭦ ﮐﮯ ﻗﺮﯾﺐ ﻻﮨﻮﺭ ﺳﮯ ﺍٓﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﭘﯽ ﺍٓﺋﯽ ﺍﮮ ﮐﺎ ﻣﺴﺎﻓﺮ ﻃﯿﺎﺭﮦ ﮔﺮﮐﺮ ﺗﺒﺎﮦ ﮨﻮﮔﯿﺎ ہے. ﻣﺘﻌﺪﺩ ﺍﻓﺮﺍﺩ کے  ﺟﺎﮞ ﺑﺤﻖ ﮨﻮنے کی اطلاعات ہیں۔ ﻻﮨﻮﺭ ﺳﮯ ﮐﺮﺍﭼﯽ ﺍٓﻧﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﻗﻮﻣﯽ ﺍﺋﯿﺮﻻﺋﻦ ﮐﯽ ﭘﺮﻭﺍﺯ ﺍﺋﯿﺮﭘﻮﺭﭦ ﮐﮯ ﻗﺮﯾﺐ ﺍٓﺑﺎﺩﯼ ﭘﺮ ﮔﺮ ﮐﺮ ﺗﺒﺎﮦ ﮨﻮئی۔ ﺳﻮﻝ ﺍﯾﻮﯼ ﺍﯾﺸﻦ ﻧﮯ ﺍﺱ ﺑﺎﺕ ﮐﯽ ﺗﺼﺪﯾﻖ ﮐﯽ ﮨﮯ ﮐﮧ ﭘﯽ ﺍٓﺋﯽ ﺍﮮ ﮐﯽ ﭘﺮﻭﺍﺯ 8305 ﮐﺎ ﻟﯿﻨﮉﻧﮓ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﻣﻨﭧ ﻗﺒﻞ ﮐﺎ ﺍﺋﯿﺮﭨﺮﯾﻔﮏ ﮐﻨﭩﺮﻭﻝ ﺳﮯ ﺭﺍﺑﻄﮧ ﻣﻨﻘﻄﻊ ﮨﻮﮔﯿﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﺳﻮﻝ ﺍﯾﻮﯼ ﺍﯾﺸﻦ کے ذرائع کے مطابقشﻃﯿﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﻓﻨﯽ ﺧﺮﺍﺑﯽ ﭘﯿﺪﺍ ﮨﻮﺋﯽ ﺗﮭﯽ ﺍﻭﺭ ﻟﯿﻨﮉﻧﮓ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ ﭘﮩﯿﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮭﻞ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ ﺟﺲ ﭘﺮ ﭘﺮﻭﺍﺯ ﮐﻮ ﺭﺍﺅﻧﮉ ﺍﭖ ﮐﺎ ﮐﮩﺎ ﮔﯿﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﺍﺱ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﺟﮩﺎﺯ ﮔﺮ کر تباہ ہوگیا ۔ ﺫﺭﺍﺋﻊ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺣﺎﺩﺛﮯ ﮐﺎ ﺷﮑﺎﺭ ﻃﯿﺎﺭﮮ میں کل 90 ﺳﮯ ﺯﺍﺋﺪ ﻣﺴﺎﻓﺮ ﺳﻮﺍﺭ ﺗﮭﮯ ﺟﻦ ﻣﯿﮟ 85 ﻣﺴﺎﻓﺮ ﺍﮐﺎﻧﻮﻣﯽ ﮐﻼﺱ ﻣﯿﮟ تھے جبکہ 6 ﺑﺰﻧﺲ ﮐﻼﺱ میں تھے. ﺩﯾﮕﺮ میں ﻋﻤﻠﮯ ﮐﮯ ﺍﺭﮐﺎﻥ شامل ہیں۔ ﻃﯿﺎﺭﮮ کے ﮐﯿﭙﭩﻦ کا نام ﺳﺠﺎﺩ ﮔﻞ بتایا جا رہا ہے.  دوسرے ﻋﻤﻠﮯ ﻣﯿﮟ ﻋﺜﻤﺎﻥ ﺍﻋﻈﻢ ، ﻓﺮﯾﺪ ﺍﺣﻤﺪ، ﻋﺒﺪﺍﻟﻘﯿﻮﻡ ﺍﺷﺮﻑ ، ﻣﻠﮏ ﻋﺮﻓﺎﻥ ﺭﻓﯿﻖ ﺍﻭﺭ ﻣﺪﯾﺤﮧ ﺍﺭﻡ ﺷﺎﻣﻞ ﮨﯿﮟ۔ ﻃﯿﺎﺭﮦ ﻣﺎﮈﻝ ﮐﺎﻟﻮﻧﯽ ﺍﻭﺭ ﻣﻠﯿﺮ ﮐﯿﻨﭧ ﮐﮯ ﻗﺮﯾﺐ ﺟﻨﺎﺡ ﮔﺎﺭﮈﻥ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﺍٓﺑﺎﺩﯼ ﭘﺮ ﮔﺮﺍ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ