اشاعتیں

e-RMB لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

چین کی طرف سے ڈجیٹل کرنسی کے اعلان نے امریکہ کو چکرا کر رکھ دیا

تصویر
" پیسہ ہاتھوں کا میل ہے " اور یہ میل جلد ہی دنیا کے ہاتھوں سے دھلنے والا ہے... سرکاری سطح پر ڈیجیٹل کرنسی استعمال کرنے کے  چینی اعلان نے امریکہ کو چکرا کر رکھ دیا، دنیا حیران بھونچکا رہ گئی چین نے اپنے اس اعلان سے دنیا کو ایک بہت بڑا جھٹکا دیا ہے کہ وہ اسٹاک ایکسچینج میں لین دین ڈالر کے بجائے چینی یوآن میں کرے گا. یہ چین کی تاریخ کا بہت بڑا اور بہادری پر مبنی فیصلہ ہے. تو کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ چینی تجارت میں اب ڈالر کا کوئی کام نہیں بچا، اور کیا  امریکی ڈالر اب  چینی یوآن کے پیر پکڑنے کی حد نیچے آ جائے گا؟ اگر واقعی ایسا ہے تو  عالمی مارکیٹ بھی ایک چکرا دینے والے بگولے پر سوار ہو سکتی ہے یہ ایک ایسی خبر ہے، جسے سن کر ساری عالمی مارکیٹیں بھونچکا رہ گئی ہیں.  اس خبر پر بی بی سی ورلڈ انگلش کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ ایک معاشی جنگ ہے، اگر امریکہ اس فیصلے کے مقابلے میں کوئی بے وقوفانہ حرکت کرتا ہے تو دنیا ایک تباہ کن جنگ کی طرف جاسکتی ہے، اس بات کو قطعی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اس اقدام کے بعد کے حالات میں چین 2021