اشاعتیں

amar gul urdu poetry لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

عالی جاہ کو دی گئی بریفنگ - امر گل

تصویر
عالی جاہ کو دی گئی بریفنگ امر گل عالی جاہ! اشرافیہ نے ہمارے خزانے کی ساری اشرفیاں محافظوں کو ساتھ ملا کر اپنی تجوریوں میں منتقل کر دی ہیں... عالی جاہ! ہمارے خزانے میں مضبوط معیشیت کے بڑے بڑے اشتہار بھاری تعداد میں سخت نوٹیس اور مذمتیں، محب الوطنی اور غداری کے استعمال شدہ اور غیر استعمال شدہ سرٹیفکیٹ، زنگ آلود آہنی ہاتھ، شاہین کی ٹوٹی ہوئی چونچ قرض کے بہی کھاتے اور کچھ ٹوٹے پرانے کشکول ہی پڑے ہیں... عالی جاہ! شاہی محل کے گوداموں میں رعایا کی طرف سے بھیجی گئی انصاف کی عرضیوں کی ردّی کے بڑے بڑے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اس ردی کو بیچ کر کچھ دن کا گذارا ہو سکتا ہے.. ہاں ایک بات... عالی جاہ! نو بجے والے خبرنامے اور  رعایا کو دکھائے جانے والے سبز باغ کے خوابوں کی چند سی ڈیاں بھی آپ کی شیروانی کے ساتھ رکھی ہونگی، اگر آپ چاہیں تو ان سے بھی کچھ دن کام چلایا جا سکتا ہے عالی جاہ! ہمارے مورخ نے اسٹاک میں پڑے ہوئے سارے سنہرے حروف ہمارے پرکھوں کی کہانیاں اور ماضی کی عظمت