اشاعتیں

Weather لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

سندھ میں پری مون سون بارشوں اور  سمندری طوفان کے امکانات

تصویر
سندھ میں پری مون سون بارشوں اور  سمندری طوفان کے امکانات سندھ کے مختلف علاقوں میں 30 مئی سے  پری مون سون بارشوں کے امکانات ہیں. ممکنہ طور پر بارشوں کا یہ سلسلہ 30 مئی سے شروع ہو کر پانچ جون تک جاری رہ سکتا ہے اس کے ساتھ ساتھ بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بننے کے امکانات بھی واضح طور پر موجود ہیں، جس کا رخ سندھ یا گجرات کی طرف ہو سکتا ہے 30 مئی سے لے  کر 5 جون تک سندھ کے مختلف علاقوں خاص طور پر سکھر، جیکب آباد، شکارپور، کشمور، کندھ کوٹ، میھڑ، نوشہرو فیروز، کنڈیارو، لاڑکانہ، خیرپور میرس، خیرپور دادو، مورو اور سانگھڑ میں وقفے وقفے سے بارشیں ہو سکتی ہیں اس کے ساتھ ساتھ نواب شاہ، شہدادپور، سعیدآباد، ھالا، ٹنڈوآدم، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو جام، میرپورخاص عمرکوٹ کھپرو ننگر پارکر اور ڈیپلو میں بھی بارش کا امکان ہے کراچی سمیت بدین، ٹھٹہ اور نوری آباد میں بھی دو یا تین جون سے لے کر پانچ جون تک ہلکی بارش ہو سکتی ہے بحیرہ عرب  میں جون کے پہلے ہفتے میں طوفان بننے کے امکانات بھی موجود ہیں، جس کا رخ ممکنہ طور پر سندھ یا گجرات کی طرف ہو سکتا ہے. یہ طوفان پری مون سون