اشاعتیں

Waja Yousuf Naskandi لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

واجہ یوسف نسکندی کی برسی کے موقع پر خراجِ تحسین. مشتاق رسول

تصویر
واجہ یوسف نسکندی (وفات  17مٸی 2006 ) مشتاق رسول ــــــــــــــــــــــــــــــ واجہ یوسف نسکندی کا تعلق دانشوروں کےاس حلقے سے تھا، جو حکمرانوں کی حمایت کو حقارت کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ دربارِ شاہاں کی چوکھٹ کبھی ان کے قدموں کا لمس نہ پا سکی. واجہ یوسف، ایرانی بلوچستان کے علاقہ نسکندی میں پیدا ہوۓ، یہی نسبت انہوں نے ہمیشہ اپنے نام کے ساتھ قائم رکھی اور یوسف نسکندی کہلائے. وہ اپنے آبا و اجداد کے ہمراہ روزگار کے سلسلے میں پاکستان ہجرت کرکے گل محمد لین لیاری میں رہاٸش پذیر ہوۓ ۔ غریب خاندان سے تعلق تھا، اس لیے معاشی مشکلات کی وجہ سے پراٸمری تعلیم کے بعد مزید تعلیم حاصل نہ کرسکے. اگرچہ وہ زیادہ تعلیم یافتہ نہ تھے، لیکن باوجود اس کے وہ ایک اعلی' پائے کے مفکر ، دانشور ہونے کے ساتھ ساتھ مخلص و نڈر سماجی و سیاسی رہنما بھی تھے ۔ واجہ یوسف نسکندی نے اپنی زندگی انسانی آزادی کی جہدوجد کے لیۓ وقف کر رکھی تھی۔  انکی فکر ساٸنسی مارکسی اور ترقی پسندانہ تھی ۔ بلوچ راج  کے لیے انکا اہم کردار رہا ہے۔ کراچی کے بلوچوں میں فکری بیداری اور وطن سے وابستگی انہی کی مرہون منت ہ