اشاعتیں

Saba Dashtyri urdu article لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

شہید پروفیسر صبا دشتیاری کی یاد میں

تصویر
شہید صبا دشتیاری کی یاد میں شہادت یکم جون 2011 مشتاق رسول


غلام حسین، جسے دنیا  شہید صبا دشتیاری کے نام سے جانتی ہے۔  شہید  پروفیسر صبا دشتیاری کراچی کے علاقے ماڑی پور  میں  2 ستمبر  1953 کو محمد عثمان کے گھر میں پیدا ہوئے۔ بعد میں ان کے بزرگ لیاری کےعلاقے بغدادی میں آکر سکونت پذیر ہوئے۔  
شہید صبا دشتیاری  نے ابتدائی تعلیم عیسی' جمال پراٸمری اسکول نیا آباد لیاری سے حاصل کی، بعدازاں اوکھائی میمن ہائی اسکول کھارادر  سے 1971 میں میٹرک کیا ۔ 1973 میں ایس ایم کالج سے کامرس کی ڈگری لینے کے بعد وہ اپنی تعلیمی تشنگی کو بجھانے کی خاطر مدرسہ المرکز اسلامی میں داخل ہوئے ۔ 1978 تک وہ اسی مدرسے میں زیر تعلیم رہے، جہاں سے انہوں نے تفسیر، فقہ، حدیث جیسے شمع علم سے روشنی پائی۔ دینی تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ شام کے وقت صباء صاحب اپنی مزید تعلیمی پیاس کو بھجانے کے خاطر خانہ فرہنگ ایران میں بھی چار سال تک جاتے رہے اور ان چار سالوں میں انہوں نے فارسی زبان و ادب پر دسترس حاصل کی۔

کہتے ہیں کہ اگر کسی کو علم کی پیاس لگ جائے تو یہ پیاس بجھائے نہیں بجھتی۔  یہ بات صبا دشتیاری پر بلکل صادق آتی ہے، علم کی وادی…