اشاعتیں

Newsخبریں لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ٹک ٹاک کی طرح فیسبک نے بھی ایک نئی ایپ متعارف کرادی

تصویر
ٹک ٹاک کے سحر نے فیسبک کو بھی اپنی گرفت میں لے لیا. ﻓﯿﺲ ﺑﮏ نے ﺍﯾﮏ ﻧﺌﯽ ﺍﯾﭗ ﻣﺘﻌﺎﺭﻑ ﮐﺮﻭﺍﺋﯽ  ﮨﮯ ﺟﺲ ﮐﮯ ﺫﺭﯾﻌﮯ  ﺍﺏ فیسبک کے صارف ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﮯ ﺷﺎﺭﭦ ﻭﯾﮉﯾﻮ ﮐﻠﭙﺲ ﮐﻮ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ سے ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﺮﮐﮯ ﻣﯿﻮﺯﮎ ﺗﺨﻠﯿﻖ ﮐﺮﺳﮑﯿﮟ ﮔﮯ
یہ نئی ﺍﯾﭗ فیسبک استعمال کرنے والوں کو ﺳﻮﺷﻞ ﻣﯿﮉﯾﺎ مثلاً ﭨﮏ ﭨﺎﮎ ﺳﮯ نئی ﻧﺌﯽ ﭼﯿﺰﯾﮟ لے کر ﺍن ﺳﮯ ﮐﭽﮫ ﻧﯿﺎ تخلیق کرنے کی سہولت دے گی
اس نئی ایپ کو "ﮐﻮﻟﯿﺐ" کا نام دیا گیا ﮨﮯ، فی الحال یہ ایپ ﻓﯿﺲ ﺑﮏ ﮐﮯ ﻧﺌﮯ ﭘﺮﻭﮈﮐﭧ ﺍﯾﮑﺴﭙﯿﺮﻣﯿﻨﭩﯿﺸﻦ ﮔﺮﻭﭖ ﻣﯿﮟ ہی ﻣﻮﺟﻮﺩ ﮨﮯ. فیسبک نے ﺍٓﺋﯽ ﻓﻮﻥ ﮐﮯ ﺻﺎﺭﻓﯿﻦ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ایپ کا ﺑِﯿﭩﺎ ﻭﺭﮊﻥ ﻣﺘﻌﺎﺭﻑ ﮐﺮﺍﯾﺎ ﮨﮯ
ﺍﺱ ایپ کے ذریعے صارف ﻣﺨﺘﻠﻒ میوزک ﺍﻧﺴﭩﺮﻭﻣﻨﭧ جیسا کہ ﮔﭩﺎﺭ، ڈرمز ﯾﺎ ﭘﮭﺮ اپنے ﮔﺎنے جے جوھر دکھا ﮐﺮ ﺗﯿﻦ ﺍﻟﮓ مختصر نوعیت کے ﻭﯾﮉﯾﻮﺯ تیار کر ﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ، جس کے بعد وہ ان  ٹکڑوں کو ملاکر اکیلے ﯾﺎ ﭘﮭﺮ اپنے کسی فرینڈ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺍﯾﮉﯾﭧ ﮐﺮﮐﮯ ﮔﺎﻧﺎ بھی بنا ﺳﮑﯿﮟ ﮔﮯ
ﮐﻮﻟﯿﺐ دوسری ﻣﯿﻮﺯﮎ یا وڈیو ﺍﯾﮉﯾﭩﻨﮓ ﺍﯾﭗ ﺳﮯ اپنے ﻣﻘﺮﺭﮦ ﻃﺮﯾﻘﮧ ﮐﺎﺭ کی وجہ سے بلکل مختلف اور منفرد ﮨﮯ، جس کے مطابق ﺍﯾﮏ ﻣﺮﺗﺒﮧ ﻭﯾﮉﯾﻮ ﺳﯿﮕﻤﯿﻨﭧ ﺭﯾﮑﺎﺭﮈ ﮨﻮﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ پھر ﺍﻋﻼﻧﯿﮧ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ اسے ﻭﮨﺎﮞ ﭘﻮﺳﭧ ﮐﺮﻧﺎ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﮨﮯ، ﺟﮩﺎﮞ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﻟﻮﮒ اس کو ﺩﯾﮑﮫ ﺳﮑﯿﮟ
اس ایپ کے حوالے سے…

ملک ریاض کی بیٹی کا اداکارہ عظمیٰ خان پر گھر میں گھس کر تشدد، اصل کہانی کیا ہے؟

تصویر
ماڈل اور اداکارہ عظمی' خان کی شکایت پر پولیس نے بزنس ٹائکون ملک ریاض کی دو بیٹیوں ، اس کی بھانجی اور 15 دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے.
یاد رہے مذکورہ ملزمان نے ماڈل عظمیٰ کے ملک ریاض کے داماد سے تعلقات کے شبے میں زبردستی اس کے گھر میں گھس کر اسے زدوکوب کیا اور حملہ کر کےتشدد کا نشانہ بنایا تھا.
ماڈل و اداکارہ عظمیٰ کے وکیل بیرسٹر حسن نیازی نے ٹویٹر پر دعوی کیا تھا کہ ملزمان کی طرف سے عظمیٰ خان اور اس کی بہن ہما خان پر تشدد کے کافی ویڈیو اور تصویری ثبوتوں کے باوجود  پولیس ملزمان کے خلاف ایف آئی آر  درج نہیں کررہی ہے
رات دیر گئے  پولیس عہدیداروں نے بتایا کہ ڈیفنس سی پولیس نے ملک ریاض کی بیٹیوں پشیمینہ ملک اور امبر ملک ، بھانجی آمنہ عثمان ملک اور 15 نامعلوم افراد کے خلاف عظمیٰ کے گھر پر حملہ کرنے اور 50 لاکھ روپے کا قیمتی سامان چوری کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے.
اس سے قبل ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک سے زیادہ ویڈیوز میں دو خواتین کو اداکارہ کے گھر میں داخل ہو کر عثمان ملک نامی شخص سے مبینہ تعلقات کے الزام میں اسے دھمکیاں دیتے ہوئے دکھایا گیا تھا ، جس کا تعلق ملک…

کرونا کے بعد امریکہ میں قاتل بھڑوں کا حملہ

تصویر
کیا امریکہ پر حملہ آور قاتل بھڑیں دیگر ممالک بھی پہنچ سکتی ہیں؟
مشتاق رسول
کرونا واٸرس جب چین میں پھیلا تو ہمارے ملک میں  لوگوں نے اس کے لیے  انواع و اقسام کے اسباب کی ریت کے ٹیلے بنائے اور پھر ان ٹیلوں میں اپنی لمبی گردنوں پر رکھے سر یہ سوچ کر چھپا لیے، کہ اب ہمیں کوئی خطرہ نہیں، لیکن کرونا بدقسمتی سے رشتے میں ہمارا فرسٹ کزن نہیں تھا، قانونِ فطرت بھی کب بدلے ہیں بھلا!
اس وبا پر ہم نے خود کو مطمئن رکھنے کے لیے دفاعی میکانیات کے نئے سے نئے اقدام بھی ایجاد کر لیے، لیکن ہوش ٹھکانے لگنے میں پھر دیر بھی نہ لگی، کہ کورونا ملکی سرحدیں پھلانگتا ادھر بھی در آیا..
ہم اگرچہ حاملینِ قرآن ہیں، خدا کی وہ کتاب، جو ہر ہر قدم پر ہماری رہنمائی کرتی ہے، لیکن صد افسوس کہ ہم نے اسے سمجھ کر رشد و ہدایت پانے کی بجائے ریشمی کپڑے کے غلاف میں لپیٹ کر اور اسے بوسہ دے کر رکھ دیا، اور اپنے تئیں سوچ لیا کہ ہر ذمہ داری سے سبکدوش ہوگئے
۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن میں کسی قوم پر عذاب ڈھانے کے متعلق یہ بات بتاٸی ہے کہ ”اور آپ کا رب کسی بستی کو ہلاک نہیں کرتا جب تک کسی مرکزی بستی میں رسول نہ بھیج لے جو انہیں ہماری آیات پڑھ کر س…

نوجوان لیفٹیننٹ شہید میر بالاچ بگٹی کی یاد میں

تصویر
ایسے تو کبھی چھوڑ کے بیٹے نہں جاتے...
مشتاق رسول


موت ایک ایسی حقیقت ہے جس سے مفر ممکن نہیں، لیکن بعض موتیں ایسی ہوتی ہیں جو ذہنوں پر ایسے نقوش چھوڑ جاتی ہیں کہ مٹائے نہیں مٹتے... اور زخم ایسے دے جاتی ہیں کہ وقت کے مرہم کو بھی کارِ مسیحائی بھول جاتی ہے

جمعہ 22 مئی کو ماڈل کالونی طیارہ حادثے میں میجر شہریار بلوچ اہلیہ اور دو بچوں سمیت، لیفٹیننٹ میر بالاچ بگٹی، دو خوش قسمت مسافروں کے علاوہ تمام مسافر اور طیارے کا عملہ  جامِ شہادت نوش کر گئے۔

جہاں بدقسمت طیارے کا یہ حادثہ کئی خاندانوں کو غمزدہ کر گیا، وہیں اس بد نصیب طیارے میں نوجوان لیفٹیننٹ میر بالاچ بگٹی کے پیاروں کو بھی داغِ مفارقت دے گیا۔ میر بالاچ جیسے نوجوان بیٹوں کا بجھڑ جانا والدین کے لیے  قیامت کا وہ لمحہ ہے، جو آتا ہے اور عمر بھر کے لیے دلوں میں ٹھہر جاتا ہے۔ یاد کی کپکپاتی لو بجھنے کا نام ہی نہیں لیتی۔
وہ جو آنکھ کے تارے ہوں، جن کے لیے دہلیز پر بچھی آنکھیں اگلے لمحے ان کو دیکھنے کے یقین سے سرشار ہوں اور خبر یہ آئے کہ.... اب وہ کبھی نہیں لوٹیں گے....
جانے والے تو چلے جاتے ہیں، لیکن پیچھے رہ جانے والوں کی زندگی اس ایک دردناک لمحے سے …

طیارہ حادثہ: وہاں موجود لوگوں نے کیا دیکھا

تصویر
جمعہ 22 مئی کو کراچی ایئرپورٹ کے قریب پی آئی اے کے بدقسمت  ایئر بس اے 320 مسافر طیارے کے آبادی پر گر کر تباہ ہونے کا انتہائی افسوس ناک حادثہ پیش آیا
یہ آبادی کراچی ائرپورٹ کے قریب واقع ماڈل کالونی سے بلکل متصل ہے اور جناح گارڈن کہلاتی ہے. اس سے ملحق روڈ کے ساتھ کاظم آباد واقع ہے. ائرپورٹ سے بلکل قریب ہونے کی وجہ سے اس علاقے کے رہائشیوں کے لیے ہوائی جہازوں کی بلکل نچلی پرواز ایک عام سی اور معمول کی بات ہے۔ یہاں بلند مکانات بنانے پر پابندی عائد ہے ، اسی لیے لگ بھگ ہر گھر کی چھت سے ایئرپورٹ دکھائی دیتا ہے

عینی شاہدین کے مطابق طیارے نے گر کر تباہ ہونے سے پہلے دو سے تین بار لینڈ کرنے کی کوشش کی تھی
جناح گارڈن کے مکین رضا محمد نے بتایا کہ وہ مسجد میں  تھا کہ اچانک اسے شور سنائی دیا.. لوگ چلا رہے تھے کہ جہاز آ رہا ہے اور اس میں سے دھواں نکل رہا ہے. میں گھبرا کر جیسے ہی باہر نکلا تو دیکھا کہ ایک جہاز جو زمین سے آدھا کلومیٹر سے بھی کم فاصلے کی بلندی پر تھا، ایک دم  گھروں کے بلکل اوپر آ کر گر گیا
علاقے کی  ایک رہائشی ڈاکٹر کنول ناظم نے بتایا کہ وہ اپنے گھر میں موجود تھیں، پونے تین بجے کے قریب انہیں…

سعودی عرب میں عیدالفطر: رویت ہلال پر لائیو اپڈیٹس

تصویر
سعودی عرب میں عیدالفطر: رویت ہلال پر لائیو اپڈیٹس سعودی عرب میں عیدالفطر 24 مئی کو منائی جائے گی۔ 

سعودی عرب میں عیدالفطر 24 مئی کو منائی جائے گی۔  کیونکہ آج رات ہلال نظر نہیں آیا ہے۔ اس سے قبل ، ریاض مجمعہ یونیورسٹی کے ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی تھی کہ 22 مئی کو چاند دیکھنے کے امکانات بہت کم ہیں۔ ہفتہ کے روز ، چاند کی روشنی ہوسکتی ہے کیونکہ یہ سورج کے بعد 43 منٹ پر 7 بج کر 23 منٹ پر 293 ڈگری پر طلوع ہوگا۔ انڈونیشیا ، ملائشیا ، فلپائن، بھارت اور سنگاپور میں بھی عیدالفطر 24 مئی کو منائی جائے گی کیونکہ ان ممالک میں بھی چاند نظر نہیں آیا ہے۔ 

ﮐﺮﺍﭼﯽ  ﺍﺋﯿﺮ ﭘﻮﺭﭦ ﮐﮯ ﻗﺮﯾﺐ ﭘﯽ ﺍٓﺋﯽ ﺍﮮ ﮐﺎ ﻣﺴﺎﻓﺮ ﻃﯿﺎﺭﮦ ﮔﺮﮐﺮ ﺗﺒﺎﮦ. ﻣﺘﻌﺪﺩ ﺍﻓﺮﺍﺩ ﺟﺎﮞ ﺑﺤﻖ

تصویر
ایک انتہائی بری خبر آئی ہے کہ ﮐﺮﺍﭼﯽ  ﺍﺋﯿﺮ ﭘﻮﺭﭦ ﮐﮯ ﻗﺮﯾﺐ ﻻﮨﻮﺭ ﺳﮯ ﺍٓﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﭘﯽ ﺍٓﺋﯽ ﺍﮮ ﮐﺎ ﻣﺴﺎﻓﺮ ﻃﯿﺎﺭﮦ ﮔﺮﮐﺮ ﺗﺒﺎﮦ ﮨﻮﮔﯿﺎ ہے.
ﻣﺘﻌﺪﺩ ﺍﻓﺮﺍﺩ کے  ﺟﺎﮞ ﺑﺤﻖ ﮨﻮنے کی اطلاعات ہیں۔
ﻻﮨﻮﺭ ﺳﮯ ﮐﺮﺍﭼﯽ ﺍٓﻧﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﻗﻮﻣﯽ ﺍﺋﯿﺮﻻﺋﻦ ﮐﯽ ﭘﺮﻭﺍﺯ ﺍﺋﯿﺮﭘﻮﺭﭦ ﮐﮯ ﻗﺮﯾﺐ ﺍٓﺑﺎﺩﯼ ﭘﺮ ﮔﺮ ﮐﺮ ﺗﺒﺎﮦ ﮨﻮئی۔
ﺳﻮﻝ ﺍﯾﻮﯼ ﺍﯾﺸﻦ ﻧﮯ ﺍﺱ ﺑﺎﺕ ﮐﯽ ﺗﺼﺪﯾﻖ ﮐﯽ ﮨﮯ ﮐﮧ ﭘﯽ ﺍٓﺋﯽ ﺍﮮ ﮐﯽ ﭘﺮﻭﺍﺯ 8305 ﮐﺎ ﻟﯿﻨﮉﻧﮓ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﻣﻨﭧ ﻗﺒﻞ ﮐﺎ ﺍﺋﯿﺮﭨﺮﯾﻔﮏ ﮐﻨﭩﺮﻭﻝ ﺳﮯ ﺭﺍﺑﻄﮧ ﻣﻨﻘﻄﻊ ﮨﻮﮔﯿﺎ ﺗﮭﺎ۔
ﺳﻮﻝ ﺍﯾﻮﯼ ﺍﯾﺸﻦ کے ذرائع کے مطابقشﻃﯿﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﻓﻨﯽ ﺧﺮﺍﺑﯽ ﭘﯿﺪﺍ ﮨﻮﺋﯽ ﺗﮭﯽ ﺍﻭﺭ ﻟﯿﻨﮉﻧﮓ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ ﭘﮩﯿﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮭﻞ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ ﺟﺲ ﭘﺮ ﭘﺮﻭﺍﺯ ﮐﻮ ﺭﺍﺅﻧﮉ ﺍﭖ ﮐﺎ ﮐﮩﺎ ﮔﯿﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﺍﺱ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﺟﮩﺎﺯ ﮔﺮ کر تباہ ہوگیا ۔


ﺫﺭﺍﺋﻊ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺣﺎﺩﺛﮯ ﮐﺎ ﺷﮑﺎﺭ ﻃﯿﺎﺭﮮ میں کل 90 ﺳﮯ ﺯﺍﺋﺪ ﻣﺴﺎﻓﺮ ﺳﻮﺍﺭ ﺗﮭﮯ ﺟﻦ ﻣﯿﮟ 85 ﻣﺴﺎﻓﺮ ﺍﮐﺎﻧﻮﻣﯽ ﮐﻼﺱ ﻣﯿﮟ تھے جبکہ 6 ﺑﺰﻧﺲ ﮐﻼﺱ میں تھے. ﺩﯾﮕﺮ میں ﻋﻤﻠﮯ ﮐﮯ ﺍﺭﮐﺎﻥ شامل ہیں۔


ﻃﯿﺎﺭﮮ کے ﮐﯿﭙﭩﻦ کا نام ﺳﺠﺎﺩ ﮔﻞ بتایا جا رہا ہے.  دوسرے ﻋﻤﻠﮯ ﻣﯿﮟ ﻋﺜﻤﺎﻥ ﺍﻋﻈﻢ ، ﻓﺮﯾﺪ ﺍﺣﻤﺪ، ﻋﺒﺪﺍﻟﻘﯿﻮﻡ ﺍﺷﺮﻑ ، ﻣﻠﮏ ﻋﺮﻓﺎﻥ ﺭﻓﯿﻖ ﺍﻭﺭ ﻣﺪﯾﺤﮧ ﺍﺭﻡ ﺷﺎﻣﻞ ﮨﯿﮟ۔


ﻃﯿﺎﺭﮦ ﻣﺎﮈﻝ ﮐﺎﻟﻮﻧﯽ ﺍﻭﺭ ﻣﻠﯿﺮ ﮐﯿﻨﭧ ﮐﮯ ﻗﺮﯾﺐ ﺟﻨﺎﺡ ﮔﺎﺭﮈﻥ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﺍٓﺑﺎﺩﯼ ﭘﺮ ﮔﺮﺍ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﮔﺮﺗﮯ ﮨﯽ ﮨﻮﻟﻨﺎﮎ ﺍٓﮒ ﻟﮓ ﮔﺌﯽ، ﻃﯿﺎ…

جانسن اینڈ جانسن بے بی پاؤڈر پر کینسر کی وجہ بننے کا الزام

تصویر
جانسن اینڈ جانسن نے امریکہ اور کینیڈا میں اپنے مشہور برانڈ  بیبی ٹیلکم  پاؤڈر  کی فروخت بند کر دی ہے۔ واضح رہے پاؤڈر میں  آلودہ مادے کے استعمال، جلد کی صحت کے لیے نقصان دہ ہونے اور کینسر کی وجہ بننے کے الزام پر مبنی قانونی چارہ جوئی کی درخواستوں کے بعد کمپنی کو پہلے ہی اپنی پراڈکٹ کی فروخت میں واضح کمی کا سامنا تھا. 
"صحت کی دیکھ بھال کرنے والی" اس بڑی کمپنی نے منگل کو کہا کہ اس نے "تجارتی فیصلہ" آنے کے بعد امریکہ اور کینیڈا میں سیکڑوں ٹالک پر مبنی اشیاء کی فراہمی بند کردی ہے۔ کمپنی کے شمالی امریکہ کنزیومر یونٹ کے چیئرمین کیتھلین وڈمر نے کہا یے کہ جے اینڈ جے آنے والے مہینوں میں ان مارکیٹوں میں فروخت کو ختم کردے گی۔
کمپنی کے ایک بلاگ کے مطابق ، جے اینڈ جے نے سب سے پہلے 1890 میں بیبی پاؤڈر مصنوعات کی فروخت شروع کی تھی۔
اس وقت جے اینڈ جے کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا  ہے، اس پر الزام ہے اس نے اپنی مصنوعات سے کینسر پھیلنے کے خطرات کو چھپایا ہے. 
کینسر کی وجہ بننے کے خدشات کے بعد امریکہ میں  2017  سے جانسن اینڈ جانسن کے بیبی پاؤڈر  کی فروخت میں 60 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے…

پی ٹی آئی نے سندھ میں گورنر راج اور مالی ایمرجنسی کا مطالبہ کردیا

تصویر
پی ٹی آئی سندھ کے رہنماؤں نے صوبہ سندھ میں مالی ایمرجنسی اور گورنر راج لاگو کرنے کا مطالبہ کردیا ہے.
اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی اور دیگر رہنماؤں نے گورنر راج نافذ کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ اس میں کوئی برائی نہیں.
وفاق کو چاہیے کہ وہ آئین کے آرٹیکل 235 اور 149 کو استعمال کرکے سندھ کی حکومت  سنبھال لے.  ان کا کہنا تھا کہ  پیپلزپارٹی کی حکومت کرونا کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے. کل کا اجلاس ملتوی ہونے سے لگتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے.
فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ کل اسمبلی میں اپوزیشن کا اجلاس ہوگا اور سندھ حکومت کی نا اہلی سے پردہ اٹھایا جائے گا.
جی ڈی اے کے ایم پی اے  حسنین مرزا نے کہا ہے  کہ حکومت سندھ اپنی جماعت کے ایم پی ایز کا اعتماد کھو چکی ہے

بجٹ اور ﺳﺮﮐﺎﺭﯼ ﻣﻼﺯﻣﯿﻦ  کی ﺗﻨﺨﻮﺍﮦ ﻣﯿﮟ ﺍﺿﺎﻓﮧ

تصویر
بجٹ اور ﺳﺮﮐﺎﺭﯼ ﻣﻼﺯﻣﯿﻦ  کی ﺗﻨﺨﻮﺍﮦ ﻣﯿﮟ ﺍﺿﺎﻓﮧ
ناصر علی ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
ﺟﯿﺴﺎ ﮐﮧ ﺗﻤﺎﻡ ﺳﺮﮐﺎﺭﯼ ﻣﻼﺯﻣﯿﻦ ﺟﺎﻧﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ تقریباً ﮨﺮ ﺳﺎﻝ ﺟﻮﻥ ﻣﯿﮟ ﺳﺮﮐﺎﺭﯼ ﻣﻼﺯﻣﯿﻦ ﮐﯽ ﺗﻨﺨﻮﺍﮦ ﻣﯿﮟ کچھ نہ کچھ ﺍﺿﺎﻓﮧ ﮐﺮﮐﮯ ﻣﻼﺯﻣﯿﻦ ﮐﻮ ﺍﯾﮉﮨﺎﮎ ﺭﯾﻠﯿﻒ ﻓﺮﺍﮨﻢ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ، ﻣﯿﮟ ﺍﺳﯽ ﻣﻌﺎﻣﻠﮯ ﭘﺮ ﺍﭘﻨﮯ ﻧﺎﻗﺺ ﻋﻠﻢ ﮐﯽ ﺑﻨﯿﺎﺩ ﭘﺮ ﭼﻨﺪ ﺳﻮﺍﻻﺕ ﺍٹھانے کے ساتھ  ﺗﻤﺎﻡ ﻣﻼﺯﻣﯿﻦ ﺳﮯ ﮔﺰﺍﺭﺵ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﻮﮞ ﮐﮧ ﺍﻥ ﺳﻮﺍﻻﺕ ﭘﺮ ﻏﻮﺭ ﮐﺮﯾﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺩﻓﺎﺗﺮ ﮐﮯ ﺗﺠﺮﺑﮧ ﮐﺎﺭ ﺍﻓﺮﺍﺩ ﺳﮯ ﺍﺱ ﻣﻌﺎﻣﻠﮯ ﭘﺮ ﺑﺎﺕ ﭼﯿﺖ ﮐﺮﮐﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﻻﺋﺤﮧ ﻋﻤﻞ ﺗﺮﺗﯿﺐ ﺩﯾﮟ، ﺗﺎﮐﮧ ﻣﻼﺯﻣﯿﻦ ﮐﯽ ﻣﺰﯾﺪ ﺣﻖ ﺗﻠﻔﯽ ﺑﻨﺪ ﮨﻮ۔ ﮨﺮ ﺳﺎﻝ ﺟﻮﻥ ﻣﯿﮟ ﻣﻼﺯﻣﯿﻦ ﮐﻮ ﭼﻨﺪ ﻓﯿﺼﺪ ﺍﯾﮉﮨﺎﮎ ﺭﯾﻠﯿﻒ الاؤنس ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ، ﺟﺲ ﺳﮯ ﺗﻨﺨﻮﺍﮦ ﻣﯿﮟ ﻣﻌﻤﻮﻟﯽ ﺳﺎ ﺍﺿﺎﻓﮧ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺳﺎﻝ ﺑﮭﺮ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﻣﻼﺯﻡ ﮐﻮ ﻻﻟﯽ ﭘﻮﭖ ﺩﮮ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﺍﺱ ﺍﻧﺘﻈﺎﺭ ﻣﯿﮟ ﺳﺎﻝ ﮔﺰﺍﺭﺗﺎ ﮨﮯ. ﮐﮧ ﺷﺎﯾﺪ ﺍﮔﻠﮯ ﺑﺮﺱ ﺧﺎﻃﺮ ﺧﻮﺍﮦ ﺍﺿﺎﻓﮧ ﮨﻮﮔﺎ، ﺟﺲ ﺳﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺍﺧﺮﺍﺟﺎﺕ ﺑﮩﺘﺮ ﻃﺮﯾﻘﮯ ﺳﮯ پورے ہو ﭘﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ، ﻣﮕﺮ ﮨﺮ ﺳﺎﻝ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﺍﺱ ﺳﺎﻝ ﺑﮭﯽ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﻧﮯ ﻣﻼﺯﻣﯿﻦ ﮐﻮ ﭨﮭﯿﻨﮕﺎ ﺩﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﻣﮑﻤﻞ ﭘﻼﻥ ﺑﻨﺎ ﺭﮐﮭﺎ ﮨﮯ۔ ﭘﮩﻼ ﺳﻮﺍﻝ ﯾﮧ ﮨﮯ ﮐﮧ ﮐﯿﺎ ﺁﭖ ﻧﮯ ﮐﺒﮭﯽ ﺳﻮﭼﺎ ﮐﮧ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﮨﺮ ﺳﺎﻝ ﺳﮑﯿﻞ ﺭﯾﻮﺍﺋﺰ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﺑﺠﺎﺋﮯ ﺻﺮﻑ ﺍﯾﮉﮨﺎﮎ ﺭﯾﻠﯿﻒ ﺩﮮ ﮐﺮ ﻣﻼﺯﻣﯿﻦ ﮐﺎ ﻣﻨﮧ ﮐﯿﻮﮞ ﺑﻨﺪ ﮐﺮ ﺩﯾﺘﯽ ﮨﮯ…

ڈبلیو ایچ او کی بلی تھیلے سے باہر آگئی وہی ہوا، جس کا خدشہ تھا.

تصویر
ڈبلیو ایچ او کی بلی تھیلے سے باہر آگئی
وہی ہوا، جس کا خدشہ تھا.



جنيوا : ڈبلیو ایچ او کی بلی بالآخر تھیلے سے باہر آگئی ہے.. صحت کے عالمی ادارے  نے دنیا کو خبردار کیا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ کرونا وائرس اب کبھی ختم نہ ہو، اس لیے دنیا کو اب کرونا وائرس کے ساتھ ہی جینا ہی پڑے گا  
ڈبلیو ایچ او کی ایمرجنسیز کے ڈائریکٹر مائیکل رائن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کے بتایا کہ وائرس نے ہماری کمیونٹی میں ایک خطرناک وبا کی شکل اختیار کرلی ہے، جس پر مکمل ضابطہ پانا ناممکن ہے. ساری دنیا کے ماہرین کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے میں لگے ہوئے ہیں لیکن  کرونا کے خاتمے کی پیشنگوئی کرنا فی الحال قبل از وقت ہوگا. صورت حال بہت خراب ہے دنیا کو اب کورونا کے ساتھ جینا سیکھنا پڑے گا.

آئئ ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل شجاع پاشا کو نیا گورنر سندھ بنائے جانے کا امکان

تصویر
پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سابق سربراہ  لیفٹیننٹ جنرل (ر) شجاع پاشا کا نام اہم خبر کے حوالے سے منظر عام پر آیا ہے، خب یہ ہے کہ انکو  گورنر سندھ تعینات کرنے کا واضح امکان ہے. باخبر حلقے کہہ رہے ہیں کہ  شجاع پاشا کو صوبہ سندھ میں گورنر لگانے کی خبریں گردش میں ہیں اور اس کا مضبوط امکان موجود ہے.  ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس فیصلے کی بنیادی وجہ لاک ڈاؤن کے متعلق سندھ حکومت کا رویہ ہے، جس کی وجہ سے وفاقی حکومت کو پالیسیاں بنانے اور نافذ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے. لیفٹیننٹ جنرل رٹائرڈ شجاع پاشا دو ہزار آٹھ میں  آئی ایس آئی کے سربراہ بنے تھے، انہوں نے اس عہدے پر دو ھزار بارہ تک اپنی ذمہ داریاں نبھائیں. اس دور میں بڑے ڈرامائی واقعات رونما ہوے، جن میں ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی مشکوک ھلاکت اور  میمو گیٹ اسکینڈل قابل ذکر ہیں. میڈیا کی خبروں کے مطابق  کچھ دن قبل ذوالفقار مرزا اور ایاز لطیف پلیجو کے گورنر سندھ نامزدگی کی خبریں بھی زیرگردش کر رہی تھیں. لیکن اب یہ کہا جا رہا ہے  کہ کسی بھی وقت جنرل پاشا کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا اعلان ہو سکتا ہے۔