اشاعتیں

Lt. Mir Balach Bugti PIA Plane Crash لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

نوجوان لیفٹیننٹ شہید میر بالاچ بگٹی کی یاد میں

تصویر
ایسے تو کبھی چھوڑ کے بیٹے نہں جاتے... مشتاق رسول موت ایک ایسی حقیقت ہے جس سے مفر ممکن نہیں، لیکن بعض موتیں ایسی ہوتی ہیں جو ذہنوں پر ایسے نقوش چھوڑ جاتی ہیں کہ مٹائے نہیں مٹتے... اور زخم ایسے دے جاتی ہیں کہ وقت کے مرہم کو بھی کارِ مسیحائی بھول جاتی ہے جمعہ 22 مئی کو ماڈل کالونی طیارہ حادثے میں میجر شہریار بلوچ اہلیہ اور دو بچوں سمیت، لیفٹیننٹ میر بالاچ بگٹی، دو خوش قسمت مسافروں کے علاوہ تمام مسافر اور طیارے کا عملہ  جامِ شہادت نوش کر گئے۔ جہاں بدقسمت طیارے کا یہ حادثہ کئی خاندانوں کو غمزدہ کر گیا، وہیں اس بد نصیب طیارے میں نوجوان لیفٹیننٹ میر بالاچ بگٹی کے پیاروں کو بھی داغِ مفارقت دے گیا۔ میر بالاچ جیسے نوجوان بیٹوں کا بجھڑ جانا والدین کے لیے  قیامت کا وہ لمحہ ہے، جو آتا ہے اور عمر بھر کے لیے دلوں میں ٹھہر جاتا ہے۔ یاد کی کپکپاتی لو بجھنے کا نام ہی نہیں لیتی۔ وہ جو آنکھ کے تارے ہوں، جن کے لیے دہلیز پر بچھی آنکھیں اگلے لمحے ان کو دیکھنے کے یقین سے سرشار ہوں اور خبر یہ آئے کہ.... اب وہ کبھی نہیں لوٹیں گے.... جانے والے تو چلے جاتے ہیں، لیکن پیچھے رہ