تعلیمی ادارے جلد تعلیمی سرگرمیوں کے لیے کھولنے کے امکانات

تعلیمی ادارے جلد تعلیمی سرگرمیوں کے لیے کھولنے کے امکانات ◀️ ذرائع کے مطابق محمکہ تعلیم سندھ نے مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ◀️ محکمہ تعلیم کے افسر نے عندیہ دیا ہے کہ جون کے وسط میں جماعت نویں تا بارہویں جماعت کا تعلیمی سال شروع کر دیا جائے گا ◀️ حفاظتی اقدامات پر مبنی SOPs پر عملدرآمد کو یقینی بنا کر کلاسز کا آغاز کیا جائے گا ◀️ نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کو سینیٹئزر گیٹ لگانے کا پابند کیا جائے گا، اس کے ساتھ ساتھ کلاس میں بھی جراثیم کش اسپرے لازمی کیا جائے گا ◀️ چھوٹی اور بند جگہ والے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو فی الحال معمول کے مطابق بند رکھا جائے گا ◀️ نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کی ہر کلاس میں 3 سے زائد پنکھے لگانا بھی لازمی قرار دیا جائے گا ◀️ ذرائع نے مزید بتایا یے کہ چھٹی تا آٹھویں جماعت کا تعلیمی سال جولائی کے آخر یا اگست میں شروع کیا جاسکتا ہے ◀️ اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے ◀️ کہا جا رہا ہے کہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ جلد ہی وزیر اعلی' سندھ مراد علی شاہ وزیراعظم عمران خان سے اہم ملاقات میں کریں گے