اشاعتیں

سندھ گورنر راج PTI لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

پی ٹی آئی نے سندھ میں گورنر راج اور مالی ایمرجنسی کا مطالبہ کردیا

تصویر
پی ٹی آئی سندھ کے رہنماؤں نے صوبہ سندھ میں مالی ایمرجنسی اور گورنر راج لاگو کرنے کا مطالبہ کردیا ہے. اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی اور دیگر رہنماؤں نے گورنر راج نافذ کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ اس میں کوئی برائی نہیں. وفاق کو چاہیے کہ وہ آئین کے آرٹیکل 235 اور 149 کو استعمال کرکے سندھ کی حکومت  سنبھال لے.  ان کا کہنا تھا کہ  پیپلزپارٹی کی حکومت کرونا کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے. کل کا اجلاس ملتوی ہونے سے لگتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے. فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ کل اسمبلی میں اپوزیشن کا اجلاس ہوگا اور سندھ حکومت کی نا اہلی سے پردہ اٹھایا جائے گا. جی ڈی اے کے ایم پی اے  حسنین مرزا نے کہا ہے  کہ حکومت سندھ اپنی جماعت کے ایم پی ایز کا اعتماد کھو چکی ہے