" کراچی سندھ ہے" کا نعرہ اور کراچی میں صدیوں سے آباد ہم مقامی لوگ آدرش کے قلم سے ایک منٹ... "کرانچی کسی کے باپ کا نہیں" اور "کراچی سندھ ہے" کی بحث کو تھوڑی دیر کے لیے روک دیجیے، منہ سے اڑتی جھاگ صاف کیجیے... بہت بول لیا آپ نے.... اب تھوڑا سا سن بھی لیجیے... بہت دنوں سے سوشل میڈیا میں ایک بھونچال سا مچا ہوا ہے، کہ "سندھ کراچی ہے" ، ٹوئیٹر میں " کراچی سندھ ہے" کا ٹرینڈ چل رہا ہے، سیاست دان کیا صحافی، دانشور کیا طلباء سب "کراچی سندھ ہے" کا نعرہ لگاتے نظر آ رہے ہیں، یہ کوئی نئی بات نہیں، سال میں ایک دو مہینے ایسے آتے ہیں کہ اُدھر سے ایک لونڈا لپاڑا اٹھ کر "کرانچی ہمارا ہے" کی تان کھینچتا یے، اور پھر سامنے سے "کراچی سندھ ہے... کراچی سندھ ہے" کا راگ الاپنا شروع ہو جاتا ہے. اس ہڑبونگ اور کھینچاتانی میں کراچی میں صدیوں سے آباد بےچارے بلوچی اور سندھی بولنے والوں سے تو کسی نے پوچھا تک نہیں کہ وہ کس حال میں ہیں... وہ تو دو پاٹوں کے بیچ پِستے چلے آ رہے ہیں.. جب سندھ کا ثقاف
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں