اہم تعلیمی خبریں



اہم  تعلیمی خبریں



وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ایک اہم میٹنگ کے بعد نیوز کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے یکم جون کی بجائے اب پندرہ جولائی سے کھلیں گے.

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا کہ پاکستان میں بورڈ کے تمام امتحانات منسوخ کر دیے گئے ہیں. اگلی کلاس میں ترقی پچھلے سال کے نتائج پر دی جائی گی۔ تمام یونیورسٹیاں داخلہ کے لئے فرسٹ ایئر کے امتحان کے نتائج کو قبول کرنے اور میرٹ کی تشکیل کے لئے پہلے سال کا نتیجہ قبول کرنے کی پابند ہونگی.

پرائیوٹ اسکولز فیڈریشن نے وزیر تعلیم کے پندرہ جون تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کے اعلان کی مخالفت کی ہے. فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا نے اس اقدام کو پرائیوٹ اسکولوں کے معاشی قتل کے مترادف قرار دیا ہے

سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم نے بھی امتحانات نہ لینے کے وفاقی وزیر کے فیصلے سے اتفاق نہیں کیا. ان کا کہنا تھا کہ اتنے بڑا فیصلہ لینے کے لیے مشاورت کی ضرورت ہے، اس لیے ہم اسٹیرنگ کمیٹی میں اس معاملے پر مشورہ کرنے کے بعد جلد ہی حتمی فیصلہ کریں گے. اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس چند روز میں بلا لیا جائے گا. 

نہوں نے عندیہ دیا کہ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ ہم دیر سے ہی سہی، لیکن امتحانات ضرور کروائیں.

دوسری طرف فرسٹ ایئر کے نتائج کی بنیاد پر یونیورسٹیوں میں داخلہ کے حوالے سے ابھی تک کسی یونیورسٹی کی طرف سے بھی حتمی وضاحت نہیں آئی، اس لیے ہنوز صوتحال واضح نہیں ہو سکی.

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

"کرانچی ہمارا" اور "مرسوں مرسوں" کے شور میں دبی یہ آواز.... ذرا سی توجہ چاہتی ہے.

Gates Foundation, Wuhan Lab and WHO hacked. کروناوائرس: اصل حقیقت آخر ہے کیا

بجٹ اور ﺳﺮﮐﺎﺭﯼ ﻣﻼﺯﻣﯿﻦ  کی ﺗﻨﺨﻮﺍﮦ ﻣﯿﮟ ﺍﺿﺎﻓﮧ