تنزانیہ کے صدر نے کروناوائرس ٹیسٹ کٹس کی جھوٹی رپورٹو‍ں کا پول کھول کر رکھ دیا




تنزانیہ کے صدر نے کروناوائرس ٹیسٹ کٹس کی جھوٹی رپورٹو‍ں کا پول کھول کر رکھ دیا





تنزانیہ کے صدر جان پومبے مغوفولی نے جانوروں کے ٹیسٹ  کی رپورٹ بھی کورونا وائرس پازیٹو آنے پر کٹس پر سوالات اٹھائے ہیں.

تنزانیہ کے صدر جان مغوفولی، جو کیمسٹری میں تعلیم کی اعلی' ڈگری رکھتے ہیں، کا کہنا ہے کہ COVID-19 کے لئے ہم نے بکری ، بھیڑ اور پاوپا کے نمونے بھیجے تھے جن کی رپورٹ مثبت آئی ہے. انہوں  نے امپورٹڈ کورونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس کو ناقص قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے.

انہوں نے کہا کہ ہم نے رینڈملی متعدد غیر انسانی نمونے حاصل کیے تھے ، جن میں پھل، پپیتا،  بکرا اور بھیڑ وغیرہ شامل تھے ، لیکن فرضی طور پر ہم نے ان سیمپلز پر انسانی نام اور عمریں  لکھ کر، یہ نمونے  لیبارٹری کو کورونا وائرس کی جانچ کے لئے بھیجے   تھے ،اور یہ بات ہم نے لیب کے تکنیکی ماہرین سے جان بوجھ کر خفیہ رکھی تھی.

صدر نے کہا کہ حیران کن طور پر جو  رپورٹس آئی ہیں، اُن کے مطابق اِن غیر انسانی فرضی نمونوں میں کوویڈ 19 وائرس پایا گیا ہے، جس کا سیدھا مطلب یہ ہے کہ کرونا وائرس کی ٹیسٹ کٹس انتہائی ناقص ہیں. نتیجہ یہ ہے کہ یہ ان لوگوں کو بھی کرونا پازیٹو دکھا رہی ہیں، جن کو کرونا نہیں ہے


 ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﻧﮩﻮﮞ نے ﺑﯿﺮﻭﻥ ﻣﻤﺎﻟﮏ ﺳﮯ ﺩﺭﺁﻣﺪ ﮐﺮﺩﮦ ﺗﻤﺎﻡ ﭨﯿﺴﭩﻨﮓ ﮐﭩﺲ ﻓﻮﺝ ﮐﯽ ﺗﺤﻮﯾﻞ ﻣﯿﮟ ﺩﮮ ﺩﯾﺌﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﮑﻮﺍﺋﺮﯼ کا حکم جاری ﮐﺮ ﺩیا ﮨﮯ۔ ﺗﻨﺰﺍﻧﯿﮧ ﮐﮯ ﺻﺪﺭ ﮐﺎ ﮐﮩﻨﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺿﺮﻭﺭ ﮐﻮﺋﯽ " ﺑﮍﯼ ﮔﮍﺑﮍ " ﮨﮯ۔

اس حوالے سے دلچسپ بات یہ ہے کہ "الٹا چور، کوتوال کو ڈانٹے" کی طرح ﺑﯿﻦ ﺍﻻﻗﻮﺍﻣﯽ ﺍﺩﺍﺭﻭﮞ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﺳﮯ ﺗﻨﺰﺍﻧﯿﮧ ﮐﮯ ﺻﺪﺭ ﮐﮯ ﺍﺱ ﻓﻌﻞ ﮐﯽ ﻣﺬﻣﺖ ﮐﯽ ﺟﺎﺭﮨﯽ ﮨﮯ۔


pt> (adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});
ان کا کہنا تھا کہ  "کچھ تو گڑبڑ ہے.. اسی لیے میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ ہمیں دی جانے والی امداد کے پیچھے کچھ اور مقاصد ہوتے ہیں"

تبصرے

  1. سوال تو بنتا ہے، یہ کٹس ماہرین کی نگرانی میں چیک کیئے جانے چاہیں

    جواب دیںحذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

"کرانچی ہمارا" اور "مرسوں مرسوں" کے شور میں دبی یہ آواز.... ذرا سی توجہ چاہتی ہے.

Gates Foundation, Wuhan Lab and WHO hacked. کروناوائرس: اصل حقیقت آخر ہے کیا

بجٹ اور ﺳﺮﮐﺎﺭﯼ ﻣﻼﺯﻣﯿﻦ  کی ﺗﻨﺨﻮﺍﮦ ﻣﯿﮟ ﺍﺿﺎﻓﮧ