وفاقی وزیرِتعلیم کا امتحانات کے متعلق اہم اعلان


وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا امتحانات کے بارے میں اہم اعلان 



پاکستان میں بورڈ کے تمام امتحانات منسوخ کردیئے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت جناب شفقت محمود نے اعلان کیا کہ پاکستان میں بورڈ کے تمام امتحانات منسوخ کردیئے گئے ہیں اگلی کلاس میں ترقی پچھلے سال کے نتائج کے مطابق دینے پر غور کیا جائے گا۔ تمام یونیورسٹیاں داخلہ کے لئے فرسٹ ایئر کے امتحان کے نتائج کو قبول کرنے کی پابند ہونگی.

وفاقی وزیر تعلیم کنے مزید کہا ہے کہ یہ ایک بہت اہم فیصلہ ہے کیوں کہ گرم موسم  اور ہیٹ ویو میں امتحانات کا انعقاد طلبا کی صحت کے لئے بھی موزوں نہیں  ہے۔ طلباء کو اپنے پچھلے نتائج کی بنیاد پر اگلی کلاسوں میں ترقی دی جائے گی.

دوسرے سال کے طلباء کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ جامعات میں ان کا داخلہ یکم سال کے نتائج پر کیا جائے گا۔ پہلے ہی بہت ساری یونیورسٹیوں نے اپنے میرٹ کے معیار کو تبدیل کیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ وہ میرٹ کی تشکیل کے لئے پہلے سال کا نتیجہ قبول کریں گے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

"کرانچی ہمارا" اور "مرسوں مرسوں" کے شور میں دبی یہ آواز.... ذرا سی توجہ چاہتی ہے.

Gates Foundation, Wuhan Lab and WHO hacked. کروناوائرس: اصل حقیقت آخر ہے کیا

بجٹ اور ﺳﺮﮐﺎﺭﯼ ﻣﻼﺯﻣﯿﻦ  کی ﺗﻨﺨﻮﺍﮦ ﻣﯿﮟ ﺍﺿﺎﻓﮧ