ملک ریاض کی بیٹی کا اداکارہ عظمیٰ خان پر گھر میں گھس کر تشدد، اصل کہانی کیا ہے؟

uzma khan actress malik riaz

ماڈل اور اداکارہ عظمی' خان کی شکایت پر پولیس نے بزنس ٹائکون ملک ریاض کی دو بیٹیوں ، اس کی بھانجی اور 15 دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے.

یاد رہے مذکورہ ملزمان نے ماڈل عظمیٰ کے ملک ریاض کے داماد سے تعلقات کے شبے میں زبردستی اس کے گھر میں گھس کر اسے زدوکوب کیا اور حملہ کر کےتشدد کا نشانہ بنایا تھا.

ماڈل و اداکارہ عظمیٰ کے وکیل بیرسٹر حسن نیازی نے ٹویٹر پر دعوی کیا تھا کہ ملزمان کی طرف سے عظمیٰ خان اور اس کی بہن ہما خان پر تشدد کے کافی ویڈیو اور تصویری ثبوتوں کے باوجود  پولیس ملزمان کے خلاف ایف آئی آر  درج نہیں کررہی ہے

رات دیر گئے  پولیس عہدیداروں نے بتایا کہ ڈیفنس سی پولیس نے ملک ریاض کی بیٹیوں پشیمینہ ملک اور امبر ملک ، بھانجی آمنہ عثمان ملک اور 15 نامعلوم افراد کے خلاف عظمیٰ کے گھر پر حملہ کرنے اور 50 لاکھ روپے کا قیمتی سامان چوری کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے.

اس سے قبل ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک سے زیادہ ویڈیوز میں دو خواتین کو اداکارہ کے گھر میں داخل ہو کر عثمان ملک نامی شخص سے مبینہ تعلقات کے الزام میں اسے دھمکیاں دیتے ہوئے دکھایا گیا تھا ، جس کا تعلق ملک ریاض سے ہے۔

ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ وہ عظمیٰ خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے اس پر کچھ مائع چھڑک رہی ہیں۔ ایک اور خاتون اپنے محافظوں کو عظمیٰ خان کے ساتھ دست درازی کرنے کی ہدایت کر رہی ہے. وڈیو میں ان خواتین کو عظمیٰ اور اس کی بہن کو گالیاں اور یہ دھمکی دیتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ان کو ‘انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ذریعے سے اٹھوا لیں گی"



عظمیٰ خان کا کہتی ہے کہ اس کے اور عثمان کے درمیان کچھ نہیں ہوا اور ویڈیو یہاں ختم ہو جاتی ہے۔
بعد میں ، اداکارہ نے سوشل میڈیا پر آکر بتایا کہ  “یہ میرا افیشل بیان ہے۔ براہ کرم انصاف کے حصول میں  میری مدد کریں۔ پچھلے تین دنوں میں مجھے  شرمندہ ، بلیک میل ، ہراساں کیا گیا اور  جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ اب میرے پاس کھونے کے لئے کچھ نہیں ہے اور میں نے پاکستان کے طاقتور ترین لوگوں سے لڑنے کا فیصلہ کیا ہے. اب  مجھے انصاف ملے یا مجھے قتل کر دیا جائے، لیکن میں پیچھے نہیں ہٹوں گی۔"

اس نے لکھا یے کہ  "میں یتیم ہوں لہذا آپ میرے والدین کو قتل نہیں کرسکتے ہیں۔ زیادہ سے زیادہ آپ مجھے مار ڈالیں گے. 


اس نے اپنے ساتھ ہونے والے واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے اور ملک ریاض کی فیملی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے  ساری دنیا کے سامنے مجھے شرمندہ کیا ہے۔ چونکہ میں ایک عورت ہوں جو سب سے کمزور اور آسان ہدف ہے ، اس لئے اب لوگوں نے جو کرنا ہے کرو لیکن اب میں اپنے خون کے آخری قطرہ تک لڑوں گی۔


عظمیٰ خان نے یہ بھی کہا کہ اس نے  مبینہ طور پر ہراساں کرنے والوں کے خلاف پولیس شکایت درج کروائی ہے۔ میں پنجاب پولیس سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ  میرے اور میری بہن کا طبی معائنہ کروائے۔ مجھے امید ہے کہ میں ملک ریاض جتنی ہی پاکستانی ہوں

اس نے جمعرات کو لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرنے اور میڈیا سے مکمل تفصیلات شیئر کرنے کا بھی اعلان کیا ہے


دوسری جانب ملک ریاض نے  اس بات سے انکار کر دیا ہے کہ عثمان ملک اس کا بھتیجا ہے.

ایک ٹویٹ میں تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اس نے لکھا ہے کہ میں اس غلط پروپیگنڈے کو واضح طور رد کرتا ہوں جو مجھے وائرل ویڈیو سے منسلک کرتا ہے۔ عثمان میرا بھتیجا نہیں ہے۔ میں حیران و پریشان ہوں کہ جس بات سے میرا کوئی تعلق ہی نہیں ہے، اس کو میرے ساتھ نتھی کر کے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے

اس نے خبردار کیا ہے کہ جو بھی  اس طرح کے  واقعات میں مجھے ملوث کرنے کی کوشش کرے گا، میں اس کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کروں گا۔

ایک اور ویڈیو میں ، خود کو آمنہ عثمان بتانے والی ایک خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ عظمیٰ خان کے اس کے شوہر کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں اور اس نے متعدد بار اسے خبردار کیا تھا کہ وہ اس کی شادی شدہ زندگی کو تباہ کرنے سے باز آجائے.

اس کا دعویٰ تھا کہ میرے شوہر عثمان ملک کا ملک ریاض حسین سے کوئی تعلق نہیں ہے ، وہ اس خاندان کا حصہ نہیں ہے۔ بیرسٹر حسن نیازی کی ملک ریاض سے ذاتی رنجش ہے اور وہ اس واقعے کو بنیاد بنا کر ملک ریاض کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

آمنہ کا مزید کہنا تھا کہ اس پر عظمیٰ خان کے گھر میں داخل ہونے کا الزام غلط ہے کیونکہ اس گھر کا مالک اس کا شوہر عثمان ملک ہے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

"کرانچی ہمارا" اور "مرسوں مرسوں" کے شور میں دبی یہ آواز.... ذرا سی توجہ چاہتی ہے.

Gates Foundation, Wuhan Lab and WHO hacked. کروناوائرس: اصل حقیقت آخر ہے کیا

بجٹ اور ﺳﺮﮐﺎﺭﯼ ﻣﻼﺯﻣﯿﻦ  کی ﺗﻨﺨﻮﺍﮦ ﻣﯿﮟ ﺍﺿﺎﻓﮧ