اشاعتیں

اپریل, 2020 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

چاگردی تَب بلوچی آرٹیکل نیبشتہ کار : سلمان بلوچ

تصویر
چاگردی تَببلوچی آرٹیکل
نیبشتہ کار : سلمان بلوچ

چاگرد چہ انسان ءَ جوڑ بیت ءُ انسان وتی تب ءُ کرد ءِ رِد ءَ چاگرد ءَ جوڑ کنت یا کہ دروشم دنت۔ چو کہ دو جاڑ یک وڑ نہ بنت ھمے وڑا چاگرد یک وڑ نہ بنت ءُ یک دگری ءَ چہ دگری دار انت، پاکستان یا کہ کراچی ءِ وتی تبے ءُ پاکستان جوڑ بیگ ءَ ساری، وہدے انگریز ءَ کراچی، ملیر ءُ چَپ ءُ چاگرد دزگیر کُرت  انت گڑا بازیں چاگردانی تَب کراچی ءَ سر بیت انت ءُ کراچی ءَ وتی تبے جوڑ بیت، اے باز وہد دیم روی نہ کُرت کہ اشی سرا مستریں چِست ایر کَپت وہدے کہ پاکستان جوڑ بیت، پاکستان ءِ جوڑ بیگ ءَ گوں ھواری ءَ کراچی ءِ تَب باز بدل بوت، زانگ نہ بیت کہ اے ھما کراچی انت کہ ساوڑ پہ دنیا ءَ سیلی جاہے ات، باگ ءُ بوستام ات انت، مردم سادگ ءُ ٹگّی باز کم ات۔ کراچی ھما اَت کہ لہتے تَر ءُ تاب کنوکاں گْوشتگ کہ کراچی ’’شہرانی بانور‘‘ انت۔ بلے اے بانور جنوزام بیت، بانور ءِ دَستگیر بیت ءُ لُٹ ءُ پُل ءِ آماچ بیت ءُ اے زانگ ءَ پہ ھما وہدے کراچی ءِ تب ءُ ڈینامکس ابید کراچی جہمنندانی گوں کراچی ءَ سیادی ءُ مہر زانگ الم انت۔ چو پرچا بیت اشی ءِ تہا کراچی ءِ نوکیں مہمان چہ انڈیا ءَ پیداک ات …

ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻧﯽ میرے دل کے ﺑﮩﺖ قریب ﮨﯿﮟ.. اور وہ دل دھڑکنا بند ہو گیا.. رشی کپور بھی چل بسے!

تصویر
"ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻧﯽ میرے دل کے ﺑﮩﺖ قریب ﮨﯿﮟ"
اور وہ دل دھڑکنا بند ہو گیا رشی کپور بھی چل بسے


معروف بھارتی اداکار رشی کپور 67 برس کی عمر میں انتقال کر گئے  وہ  2018 سے خون کے کینسر کا شکار تھے، جس کی وجہ سے وہ امریکہ میں زیرعلاج بھی رہے، بدھ کی صبح طبعیت خراب ہونے اور سانس لینے میں دشواری پر انہیں ممبئی کے سر ایچ ایم ریلیئینس فاؤنڈیشن ہسپتال منتقل کیا گیا تھا. جہاں ان کا انتقال ہوا
ان کے بھائی رندھیر کپور نے اس خبر کی تصیق کی ہے. جبکہ رشی کپور کے ساتھ بیشمار فلموں میں کام کرنے والے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے اپنے ٹوئٹ میں رشی کپور کی وفات پر دکھ  کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے
"رشی کپور.... وہ چلا گیا... میں ٹوٹ چکا ہوں"
کئی دیگر بالی ووڈ اداکاروں نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے پیغامات میں رشی کپور کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے.
ﺭﺷﯽ ﮐﭙﻮﺭ ﮐﺎ ﺗﻌﻠﻖ ﺑﺎﻟﯽ ﻭﮈ ﮐﮯ ایک بہت بڑے اور جانے مانے ﮐﭙﻮﺭ ﺧﺎﻧﺪﺍﻥ ﺳﮯ ﺗﮭﺎ. ﻭﮦ ﺍﺩﺍﮐﺎﺭ، ﮨﺪﺍﯾﺘﮑﺎﺭ اور فلمساز  ﺭﺍﺝ ﮐﭙﻮﺭ ﮐﮯ ﺑﯿﭩﮯ ﺗﮭﮯ۔ اس وقت ان کا بیٹا رنبیر کپور بھی فلم انڈسٹری کا ایک کامیاب ہیرو تصور کیا جاتا ہے.

رشی کپور کی پہلی فلم بوبی 1973 میں ریلیز ہوئی، جبکہ اس…

کل جمعرات سے سندھ میں لاک ڈاؤن کا خاتمہ؟

سندھ: لاک ڈاؤن ختم؟

سندھ حکومت نے آج ایک طویل اجلاس کے بعد دیگر تین صوبوں کی طرح سمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جانے کا عندیہ دیا ہے

بالی وڈ کے مشہور اداکار عرفان خان انتقال کرگئے

تصویر
بالی وڈ کے مشہور اداکار عرفان خان انتقال کرگئے

عرفان خان، جنہوں نے اپنی منجھی  ہوئی اداکاری سے کروڑوں لوگوں کو متاثر کیا، آج 53 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

انہوں نے مسلم ڈاگ ملینیئر، جراسک ورلڈ، لائف آف پائی، دی امیزنگ اسپائیڈر مین کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر اپنی پہچان بنائی. اس کے علاوہ کئی بالی وڈ فلموں میں اپنی بہترین سنجیدہ اداکاری کے جوہر دکھائے. وہ آج ممبئی کے ایک ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئے

انہوں نے سب سے پہلے 2018 میں ایک ٹوئٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ انہیں دماغی کینسر تشخیص ہوا ہے. اس کے بعد وہ مسلسل لندن میں زیر علاج رہے. علاج کے بعد انکی طبیعت میں اس حد تک بہتری آئی کے انہوں نے اس دوران ایک فلم انگریزی میڈیم میں بھی کام کیا، جو ان کی آخری فلم ثابت ہوئی

ان کی پہلی فلم سلام بمبئی تھی، جو 1988 میں رلیز ہوئی

انہیں مین اسٹریم فلم انڈسٹری میں پہچان دلانے والی پیلی فلم دی واریئر تھی، جو 2002 میں ریلیز ہوئی. اس فلم نے بہترین برطانوی فلم کا ایوارڈ بھی حاصل کیا

بالی وڈ میں ان کی فلم مقبول حقیقی معنوں میں ایک مقبول فلم تھی. اس کے علاوہ روگ، لائف، ان میٹرو، مداری، حاصل، پان سنگھ توم…

زمانہ چال قیامت کی چل گیا

تصویر
زمانہ چال قیامت کی چل گیاـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
تحریر : اَ مَر گُل
ہم اس وقت ایک ایسے دور میں جی رہے ہیں،
جو ڈجیٹل کو بھی ڈاج دیتا ہوا،
کسی منہ زور بدمست گھوڑے کی طرح
آگے سے آگے
اور آگے
اور بھی آگے دوڑتا ہی چلا جا رہا ہے...

زمانے کے انقلابات رو نما ہونے کی رفتار
اس تیزی سے بڑھ رہی ہے،
کہ ہمارا ذہن ان پر سوچتے ہی ہانپنے لگتا ہے...


ہم سو کر اٹھتے ہیں
اور جاگنے پر
دنیا کو ایک نئے رنگ میں پاتے ہیں،
ابھی بے یقینی سے آنکھیں ملنا شروع کرتے ہیں،
تو وہ نیا رنگ بھی
کوئی نیا روپ بدل چکا ہوتا ہے،
یہ یقین کرنے کے لیے
کہ ہم کوئی خواب تو نہیں دیکھ رہے،
خود کی چٹکی کاٹتے ہیں،
تو سامنے کا منظر ہمارے لیے
ایک نئی حیرانی لیے کھڑا ہوتا ہے..


وقت کی رفتار کا باگڑ بلا
خلیل خاں کی فاختہ کے بچے
کب کا چٹ کر گیا
اور ان محترم کی فاختہ محترمہ
کب کی اپنی جان بچا کر ہوا ہو چکی،
اس لیے اب دنیا کو
خلیل خاں کی آنکھ میں بیٹھ کر دیکھنا
اور اسے سمجھنے کے لیے
خلیل خاں کے ذہن میں بیٹھ کر سوچنا
سرے سے ہی بے سود ہے عزیزانِ من....

دوڑو... کہ زمانہ چال قیامت کی چل گیا!
انقلاباتِ زمانہ کے سانپ نے کی…

زبردستی کورونا کا مریض قرار دینے پر جناح ہسپتال میں نوجوان کی خودکشی

تصویر
ایک مقامی رپورٹر کی طرف سے ایک خوفناک انکشاف سامنے آیا ہے، جوایک نوجوان  کی خودکشی  کے بارے میں ہے

رہورٹ کے مطابق ایک 30 سالہ نوجوان فواد عباسی کو اتوار کے دن طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے جنآح ہسپتال کی ایمرجنسی میں بغرض علاج لایا گیا. لیکن  بنا کسی چیک اپ اور ضروری ٹیسٹس کے انہیں کورونا پازیٹو قرار دے کر زبردستی کورونا کے مریضوں لیے مخصوص وارڈ میں داخل کر دیا گیا.

ﺫﺭﺍﺋﻊ نے انکشاف کیا ہے کہ نوجوان نے اس پر سخت احتجاج کیا اور وہ چیخ چیخ کر کہتا رہا کہ " میں ﮐﻮﺭﻭﻧﺎ کا مریض نہیں ہوں اور نہ ہی مجھ میں کورونا کی کوئی بھی علامات موجود ہیں، میرا کوئی ٹیسٹ کیے بغیر  مجھے اس وارڈ میں مت بھیجو ورنہ مجھے کورونا یو جائے گا"

لیکن مریض کو زبردستی کورونا وارڈ میں ﻣﻨﺘﻘﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﭨﯿﺴﭧ ﮐﮯ ﺳﯿﻤﭙﻞ ﻟﯿﺌﮯ ﮔﺌﮯ، ﭘﯿﺮ ﮐﯽ ﺩﻭﭘﮩﺮ ﮐﻮ اس کی رپورٹ منفی آئی، لیکن انتہائی خوفزدہ ہونے کی وجہ سے نوجوان فواد عباسی ﻧﮯ ﺻﺒﺢ ﺳﺎﮌﮬﮯ 6 ﺑﺠﮯ ﻭﺍﺭﮈ ﮐﯽ ﺗﯿﺴﺮﯼ ﻣﻨﺰﻝ ﺳﮯ ﮐﻮﺩ ﮐﺮ جان دے دی.

ﺟﻨﺎﺡ ﮨﺴﭙﺘﺎﻝ کی انتظامیہ اس متعلق حقائق کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے اور بدقسمتی سے مین اسٹریم میڈیا کو بھی اس ضمن میں سانپ سونگھ گیا ہے. صبح شان منہ…

ایسی شہکار نظمیں بہت کم پڑھنے کو ملتی ہیں

تصویر
یہ ایک شہکار نظم ہے اور ایسی شہکار نظمیں بہت کم پڑھنے کو ملتی ہیں، یہ نظم ہے نزار قبانی کی


شام میں پیدا ہونے والے نزّار قبانی عرب دنیا کے  انتہائی مقبول شاعر ہیں۔ انہوں نے بہت لکھا اور بہت ہی خوب لکھا. ان کی شاعری کو دنیا کی کئی زبانوں میں ترجمہ کیا گیا. ان کی اصل پہچان ان کی رومانوی شاعری ہے. وہ خود کہتے ہیں کہ محبت ان کے لیے  بلکل ایسے ہی فطری ہے، جیسے کہ سیب کے لیے مٹھاس ہوتی ہے. لیکن یہاں ان کی وہ شاہکار نظم پیش کی جا رہی ہے، جس میں وہ اپنی مخصوص شناخت سے ہٹ کر ایک الگ ہی رنگ میں نظر آتے ہیں
اس نظم  کے وسیع و عریض کینواس میں انہوں نے کمال کے رنگ بھرے ہیں، ماضی کی تاریخ، حال کا احوال اور مستقبل کا نقشہ، ایک ہی نظم میں اتنی تفصیلات کو شعری انداز میں بیان کرنا نذار قبانی کا ہی خاصہ ہے، اس نظم میں انہوں نے  عرب سماج کے تضادات کو کمال مہارت اور سچائی کے ساتھ بیان کیا ہے.


ان کی کیا قدر
جن کی زبانیں بند ہیں
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

خبر یہ لایا ہوں میرے دوست!
پرانی زبان مر چکی ہے
قدیم کتابیں بھی

ہماری باتیں
کثرت استعمال سے گِھس جانے والے جوتوں کی طرح
جگہ جگہ سے پھٹ چکی ہی…

کرونا کی ویکسین ہمارے پاس پہلے سے ہی موجود ہے!

تصویر
کرونا کی ویکسین ہمارے پاس پہلے سے ہی موجود ہے!

کرونا کرونا کے شور سے ویکسین ویکسین کی صدائیں بھی سننے میں آ رہی ہیں.... لیکن جب حواس منتشر ہوں تو ایسی حالت میں سامنے پڑی چیز بھی دکھائی نہیں دیتی.... ہر طرف ایک سوال ہے آخر یہ ویکسین کب تیار ہوگی!!؟؟ لیکن ایک منٹ رکیے..... کیا آپ کا دھیان اس طرف بلکل بھی نہیں گیا، جی ہاں، اس ویکسین کی طرف، جو نہ صرف کرونا بلکہ ہر بیماری کے خلاف ایک قدرتی ہتھیار کی طرح ہے....؟ اگر آپ کی توجہ اس طرف نہیں گئی، تو ہم آپ کو متوجہ کیے دیتے ہیں. ان دنوں آپ کو ایک اصطلاح کئی ذرائع سے مسلسل سننے کو مل رہی ہوگی: " مدافعتی نظام " Immunity / Immune System مختصر اور آسان الفاظ میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ بیماریوں کے خلاف لڑنے والا قدرتی نظام ہے، جو ہمارے جسم میں موجود ہے. ہمیں صحت مند رکھنا اور ہمارے جسم کو مختلف جراثیم کے حملوں سے بچانا ہمارے مدافعتی نظام کا بنیادی کام ہے۔ یہ نظام ہر وقت جراثیم اور مختلف قسم کے بیکٹریاز سے جنگ کی حالت میں رہتا ہے. یہاں تک کہ  ﺳﺎﺋﻨﺴﯽ میگزین "ﺍﻣﯿﻮﻧﭩﯽ ﺍﯾﻨﮉ ﺍﯾﺠﻨﮓ" ﻣﯿﮟ ﭼﮭﭙﻨﮯ ﻭﺍﻟﯽ ایک ﺗﺤﻘﯿﻖ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﻣﺪﺍﻓﻌﺘﯽ ﻧﻈﺎﻡ ﮐﮯ ﻣﻌﺎﺋﻨﮯ ﮐﮯ…

Gates Foundation, Wuhan Lab and WHO hacked. کروناوائرس: اصل حقیقت آخر ہے کیا

کروناوائرس: اصل حقیقت آخر ہے کیا!؟
کرونا کے تناظر میں حال ہی میں ایک دھماکے دار خبر سامنے آئی ہے.. خبر یہ ہے کہ ہیکروں نے بل گیٹس، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور چائنا کی ووہان لیب کے اکاؤنٹس ہیک کر لیے ہیں اور ان کی ہزاروں ای میلز تک رسائی حاصل کر لی ہے.
کرونا وائرس کا معاملہ نقطوں/ڈاٹس کی مدد سے بنائی گئی ایک غیر واضح تصویر ہے، ہر کوئی نقطے ملا کر تصویر کو مکمل کرنا چاہتا ہے، لیکن تصویر ہنوز نامکمل ہی ہے. سچ پوچھیے تو صورتحال  "جتنے منہ اتنی باتیں" کے محاورے کا مکمل عکس پیش کر رہی یے، اور منہ بھی کس اور کے نہیں، بلکہ منہ پھٹ میڈیا کے ہیں!
مین اسٹریم میڈیا کی طرف سے پھیلائی جانے والی مخصوص خبروں کے باوجود آئے دن اس معاملے کی تہہ سے ان مخصوص خبروں کے برعکس کوئی نہ کوئی مختلف بات ابھر کر سامنے آ رہی ہے، جسے یہ مین اسٹریم میڈیا "اختلافی نظریہ" کہہ کر جھٹلا دیتا ہے..
کوئی اسے بایولوجیکل جنگ کا ایک ہتھیار بتا رہا ہے، تو کوئی اس کے تانے بانے جی فائیو ٹیکنالوجی سے جوڑ رہا ہے. یہ معاملہ اس طرح تو خیر نہیں ہے کہ جی فائیو سے براہ راست کرونا پھیل رہا ہے لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ دنی…