اشاعتیں

صبا دشتیاری. ڈاکٹر اکبر بلوچ

تصویر
صَبا دشتیاری
نیبشتہ کار : ڈاکٹر اکبر بلوچ
استاد صبا چہ شالءَ کراچیءَ اتکگ اَت۔ یَک روچے ملیرءَ مئے بازارءَ اتکگ اَت کہ کتابجاہءِ سالانہ مراگشءِ دعوت نامہءِ گُون اِتاں ۔ من استادءَ آئیءِ طبیعت باروا جُست کُت ۔ پَسوئی دات کہ مرچاں من راہ رواں منی سِینگ درد کنت ۔ استاد چونائیءَ بلڈپریشر ءُ شوگرءِ نادراہ اَت ۔ من گُشت کہ استاد بیت کنت تَرا دلءِ نادراھی گُور جَنَئگءَ بِبیت ۔ پمیشکا بائدانت کہ ترا دلءِ ڈاکٹرےءَ کِرا بَرگ لوٹیت ۔ تَؤ وتی دلءِ ٹیسٹاں کنائین ۔ گُشیت کہ من شالءَ چے اتکگاں کتابجاہءِ سالانہ دیوان واستہ پمیشکا دیوانءَ پیسر من ھچ ڈاکٹر کِرا شُت نکناں ۔ من باز سرپد کنگے کوشش کُت ۔ بلے بےسُوب پرچا کہ استادءَ کتابجاہ ۔ بلوچی زبان وتءَ چے گیش دوست داشتگاں ۔
منءَ یاد کنت کہ لائبریریءِ سالینہ پروگرام کہ حلاس بیت ۔ دو یا سئے روچءَ پَد سُہبءِ سرا منا سنگتے فون کنت کہ بیا دوشی شپءَ استاد طبیعت باز حراب بوتگ ءُ کارڈیو کراچی ھسپتال ءَ داخل اِنت ۔ مں سنگتانی ھمبراہیءَ ھسپتالءَ استادءِ چارگءَ شُت اِیں ۔ استاد آئی سی یو داخل اَت ۔ ڈاکٹراں اینجو گرافی کُتگ اَت ۔دلءِ سَے اِیں رَگ بند اِتاں ۔ دلءِ ڈا…

شہید پروفیسر صبا دشتیاری کی یاد میں

تصویر
شہید صبا دشتیاری کی یاد میں شہادت یکم جون 2011 مشتاق رسول


غلام حسین، جسے دنیا  شہید صبا دشتیاری کے نام سے جانتی ہے۔  شہید  پروفیسر صبا دشتیاری کراچی کے علاقے ماڑی پور  میں  2 ستمبر  1953 کو محمد عثمان کے گھر میں پیدا ہوئے۔ بعد میں ان کے بزرگ لیاری کےعلاقے بغدادی میں آکر سکونت پذیر ہوئے۔  
شہید صبا دشتیاری  نے ابتدائی تعلیم عیسی' جمال پراٸمری اسکول نیا آباد لیاری سے حاصل کی، بعدازاں اوکھائی میمن ہائی اسکول کھارادر  سے 1971 میں میٹرک کیا ۔ 1973 میں ایس ایم کالج سے کامرس کی ڈگری لینے کے بعد وہ اپنی تعلیمی تشنگی کو بجھانے کی خاطر مدرسہ المرکز اسلامی میں داخل ہوئے ۔ 1978 تک وہ اسی مدرسے میں زیر تعلیم رہے، جہاں سے انہوں نے تفسیر، فقہ، حدیث جیسے شمع علم سے روشنی پائی۔ دینی تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ شام کے وقت صباء صاحب اپنی مزید تعلیمی پیاس کو بھجانے کے خاطر خانہ فرہنگ ایران میں بھی چار سال تک جاتے رہے اور ان چار سالوں میں انہوں نے فارسی زبان و ادب پر دسترس حاصل کی۔

کہتے ہیں کہ اگر کسی کو علم کی پیاس لگ جائے تو یہ پیاس بجھائے نہیں بجھتی۔  یہ بات صبا دشتیاری پر بلکل صادق آتی ہے، علم کی وادی…

بلوچستان میں خطرناک حد تک بڑھتا کینسر کا مرض اور ہسپتال کے قیام کا وعدہ

تصویر
بلوچستان میں خطرناک حد تک بڑھتا کینسر کا مرض اور ہسپتال کے قیام کا وعدہ

صحت کی سہولیات کے اعتبار سے سب سے زیادہ پسماندہ صوبہ بلوچستان میں کینسر کی تیزی سے بڑھتی شرح خوفناک حدوں کو چھو رہی ہے، جس کی وجہ سے بلوچستان کو صحت کے  لحاظ سے سنگین خطرہ لاحق ہے۔


بولان میڈیکل کالج (بی ایم سی) اسپتال میں آنکولوجی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ اور سینئر ڈاکٹر، ڈاکٹر زاہد محمود نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہر سال دس  سے بارہ ہزار افراد میں کینسر تشخیص ہو رہی ہے۔ سب سے کم آبادی رکھنے والے صوبے بلوچستان میں یہ تعداد واقعی چونکا دینے والی ہے.  اس پر مستزاد یہ کہ یہاں کینسر کے مریضوں کے لئے کوئی  ہسپتال بھی موجود نہیں ہے


ڈاکٹر زاہد کے مطابق 90 فیصد مرد نظامِ ہاضمہ کے کینسر میں مبتلا ہیں، جس کی بڑی وجہ سگریٹ  اور گٹکے کا استعمال ہے۔ جبکہ خواتین  زیادہ تر بریسٹ کینسر کا شکار ہو رہی ہیں.

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید بتایا کہ فی الوقت صرف دو کوئٹہ سینار ھسپتال اور بی ایم سی اسپتال میں ہی کوئٹہ ایٹم انرجی کمیشن کے تحت کینسر کے مریضوں کی دیکھ بھال ہو رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی شکایت کی کہ یہاں کوئی بنیادی سہولت موجود ن…

ٹک ٹاک کی طرح فیسبک نے بھی ایک نئی ایپ متعارف کرادی

تصویر
ٹک ٹاک کے سحر نے فیسبک کو بھی اپنی گرفت میں لے لیا. ﻓﯿﺲ ﺑﮏ نے ﺍﯾﮏ ﻧﺌﯽ ﺍﯾﭗ ﻣﺘﻌﺎﺭﻑ ﮐﺮﻭﺍﺋﯽ  ﮨﮯ ﺟﺲ ﮐﮯ ﺫﺭﯾﻌﮯ  ﺍﺏ فیسبک کے صارف ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﮯ ﺷﺎﺭﭦ ﻭﯾﮉﯾﻮ ﮐﻠﭙﺲ ﮐﻮ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ سے ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﺮﮐﮯ ﻣﯿﻮﺯﮎ ﺗﺨﻠﯿﻖ ﮐﺮﺳﮑﯿﮟ ﮔﮯ
یہ نئی ﺍﯾﭗ فیسبک استعمال کرنے والوں کو ﺳﻮﺷﻞ ﻣﯿﮉﯾﺎ مثلاً ﭨﮏ ﭨﺎﮎ ﺳﮯ نئی ﻧﺌﯽ ﭼﯿﺰﯾﮟ لے کر ﺍن ﺳﮯ ﮐﭽﮫ ﻧﯿﺎ تخلیق کرنے کی سہولت دے گی
اس نئی ایپ کو "ﮐﻮﻟﯿﺐ" کا نام دیا گیا ﮨﮯ، فی الحال یہ ایپ ﻓﯿﺲ ﺑﮏ ﮐﮯ ﻧﺌﮯ ﭘﺮﻭﮈﮐﭧ ﺍﯾﮑﺴﭙﯿﺮﻣﯿﻨﭩﯿﺸﻦ ﮔﺮﻭﭖ ﻣﯿﮟ ہی ﻣﻮﺟﻮﺩ ﮨﮯ. فیسبک نے ﺍٓﺋﯽ ﻓﻮﻥ ﮐﮯ ﺻﺎﺭﻓﯿﻦ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ایپ کا ﺑِﯿﭩﺎ ﻭﺭﮊﻥ ﻣﺘﻌﺎﺭﻑ ﮐﺮﺍﯾﺎ ﮨﮯ
ﺍﺱ ایپ کے ذریعے صارف ﻣﺨﺘﻠﻒ میوزک ﺍﻧﺴﭩﺮﻭﻣﻨﭧ جیسا کہ ﮔﭩﺎﺭ، ڈرمز ﯾﺎ ﭘﮭﺮ اپنے ﮔﺎنے جے جوھر دکھا ﮐﺮ ﺗﯿﻦ ﺍﻟﮓ مختصر نوعیت کے ﻭﯾﮉﯾﻮﺯ تیار کر ﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ، جس کے بعد وہ ان  ٹکڑوں کو ملاکر اکیلے ﯾﺎ ﭘﮭﺮ اپنے کسی فرینڈ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺍﯾﮉﯾﭧ ﮐﺮﮐﮯ ﮔﺎﻧﺎ بھی بنا ﺳﮑﯿﮟ ﮔﮯ
ﮐﻮﻟﯿﺐ دوسری ﻣﯿﻮﺯﮎ یا وڈیو ﺍﯾﮉﯾﭩﻨﮓ ﺍﯾﭗ ﺳﮯ اپنے ﻣﻘﺮﺭﮦ ﻃﺮﯾﻘﮧ ﮐﺎﺭ کی وجہ سے بلکل مختلف اور منفرد ﮨﮯ، جس کے مطابق ﺍﯾﮏ ﻣﺮﺗﺒﮧ ﻭﯾﮉﯾﻮ ﺳﯿﮕﻤﯿﻨﭧ ﺭﯾﮑﺎﺭﮈ ﮨﻮﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ پھر ﺍﻋﻼﻧﯿﮧ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ اسے ﻭﮨﺎﮞ ﭘﻮﺳﭧ ﮐﺮﻧﺎ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﮨﮯ، ﺟﮩﺎﮞ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﻟﻮﮒ اس کو ﺩﯾﮑﮫ ﺳﮑﯿﮟ
اس ایپ کے حوالے سے…

ملک ریاض کی بیٹی کا اداکارہ عظمیٰ خان پر گھر میں گھس کر تشدد، اصل کہانی کیا ہے؟

تصویر
ماڈل اور اداکارہ عظمی' خان کی شکایت پر پولیس نے بزنس ٹائکون ملک ریاض کی دو بیٹیوں ، اس کی بھانجی اور 15 دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے.
یاد رہے مذکورہ ملزمان نے ماڈل عظمیٰ کے ملک ریاض کے داماد سے تعلقات کے شبے میں زبردستی اس کے گھر میں گھس کر اسے زدوکوب کیا اور حملہ کر کےتشدد کا نشانہ بنایا تھا.
ماڈل و اداکارہ عظمیٰ کے وکیل بیرسٹر حسن نیازی نے ٹویٹر پر دعوی کیا تھا کہ ملزمان کی طرف سے عظمیٰ خان اور اس کی بہن ہما خان پر تشدد کے کافی ویڈیو اور تصویری ثبوتوں کے باوجود  پولیس ملزمان کے خلاف ایف آئی آر  درج نہیں کررہی ہے
رات دیر گئے  پولیس عہدیداروں نے بتایا کہ ڈیفنس سی پولیس نے ملک ریاض کی بیٹیوں پشیمینہ ملک اور امبر ملک ، بھانجی آمنہ عثمان ملک اور 15 نامعلوم افراد کے خلاف عظمیٰ کے گھر پر حملہ کرنے اور 50 لاکھ روپے کا قیمتی سامان چوری کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے.
اس سے قبل ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک سے زیادہ ویڈیوز میں دو خواتین کو اداکارہ کے گھر میں داخل ہو کر عثمان ملک نامی شخص سے مبینہ تعلقات کے الزام میں اسے دھمکیاں دیتے ہوئے دکھایا گیا تھا ، جس کا تعلق ملک…

تعلیمی ادارے جلد تعلیمی سرگرمیوں کے لیے کھولنے کے امکانات

تصویر
تعلیمی ادارے جلد تعلیمی سرگرمیوں کے لیے کھولنے کے امکانات ◀️  ذرائع کے مطابق محمکہ تعلیم سندھ نے مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ◀️ محکمہ تعلیم کے افسر نے عندیہ دیا ہے کہ جون کے وسط میں جماعت نویں تا بارہویں جماعت کا تعلیمی سال شروع کر دیا جائے گا ◀️ حفاظتی اقدامات پر مبنی SOPs پر عملدرآمد کو یقینی بنا کر کلاسز کا آغاز کیا جائے گا ◀️ نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کو سینیٹئزر گیٹ لگانے کا پابند کیا جائے گا، اس کے ساتھ ساتھ کلاس میں بھی جراثیم کش اسپرے لازمی کیا جائے گا ◀️ چھوٹی اور بند جگہ والے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو فی الحال معمول کے مطابق بند رکھا جائے گا ◀️ نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کی ہر کلاس میں 3 سے زائد پنکھے لگانا بھی لازمی قرار دیا جائے گا ◀️ ذرائع نے مزید بتایا یے کہ  چھٹی تا آٹھویں جماعت کا تعلیمی سال جولائی کے آخر یا اگست میں شروع کیا جاسکتا ہے ◀️  اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے ◀️ کہا جا رہا ہے کہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ جلد ہی وزیر اعلی' سندھ مراد علی شاہ  وزیراعظم عمران خان سے اہم ملاقات میں کریں گے

کرونا کے بعد امریکہ میں قاتل بھڑوں کا حملہ

تصویر
کیا امریکہ پر حملہ آور قاتل بھڑیں دیگر ممالک بھی پہنچ سکتی ہیں؟
مشتاق رسول
کرونا واٸرس جب چین میں پھیلا تو ہمارے ملک میں  لوگوں نے اس کے لیے  انواع و اقسام کے اسباب کی ریت کے ٹیلے بنائے اور پھر ان ٹیلوں میں اپنی لمبی گردنوں پر رکھے سر یہ سوچ کر چھپا لیے، کہ اب ہمیں کوئی خطرہ نہیں، لیکن کرونا بدقسمتی سے رشتے میں ہمارا فرسٹ کزن نہیں تھا، قانونِ فطرت بھی کب بدلے ہیں بھلا!
اس وبا پر ہم نے خود کو مطمئن رکھنے کے لیے دفاعی میکانیات کے نئے سے نئے اقدام بھی ایجاد کر لیے، لیکن ہوش ٹھکانے لگنے میں پھر دیر بھی نہ لگی، کہ کورونا ملکی سرحدیں پھلانگتا ادھر بھی در آیا..
ہم اگرچہ حاملینِ قرآن ہیں، خدا کی وہ کتاب، جو ہر ہر قدم پر ہماری رہنمائی کرتی ہے، لیکن صد افسوس کہ ہم نے اسے سمجھ کر رشد و ہدایت پانے کی بجائے ریشمی کپڑے کے غلاف میں لپیٹ کر اور اسے بوسہ دے کر رکھ دیا، اور اپنے تئیں سوچ لیا کہ ہر ذمہ داری سے سبکدوش ہوگئے
۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن میں کسی قوم پر عذاب ڈھانے کے متعلق یہ بات بتاٸی ہے کہ ”اور آپ کا رب کسی بستی کو ہلاک نہیں کرتا جب تک کسی مرکزی بستی میں رسول نہ بھیج لے جو انہیں ہماری آیات پڑھ کر س…